دنیا
2 منٹ پڑھنے
جو روسی تیل خریدے گا اس پر ثانوی پابندیاں لگیں گی:ٹرمپ
یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے جس کے جواب میں نئی دہلی کی جانب سے روسی خام تیل  کی مسلسل  فروخت اور منافع خوری' کے جواب میں بھارتی درآمدات پر اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا تھا
جو روسی تیل خریدے گا اس پر ثانوی پابندیاں لگیں گی:ٹرمپ
/ AP
6 گھنٹے قبل

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ ان ممالک پر "بہت زیادہ" ثانوی پابندیاں عائد کرے گی جو روسی تیل کی خریداری جاری رکھیں گے۔

 ٹرمپ نے بدھ کے روز وائٹ ہاؤس میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چین ان ممالک میں شامل ہو سکتا ہے جن کو نشانہ بنایا جائے گا۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا بیجنگ کو بھی اسی طرح کے اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا، ٹرمپ نے چین کے ساتھ جاری تجارتی مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ پیش رفت کر رہے ہیں۔

اس سے قبل صدر ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے جس کے جواب میں نئی دہلی کی جانب سے روسی خام تیل  کی مسلسل  فروخت اور منافع خوری' کے جواب میں بھارتی درآمدات پر اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا تھا۔

اس ٹیرف کا اطلاق 21 دن میں ہوگا

اس حکم نامے میں وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کو روسی تیل درآمد کرنے والے کسی بھی دوسرے ملک کی نشاندہی کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

یہ اعلان ٹرمپ کے اس بیان کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے ماسکو کے دورے کے بعد امریکہ مزید پابندیوں کے بارے میں یہ فیصلہ کرے گا۔

 

دریافت کیجیے
لوور میوزیم میں تاریخی تزئین و آرائش: "مونا لیزا" کے لئے خصوصی کمرہ
قیدیوں کی زبانی،الاباما جیل کہانی
ہاتشیپسوت کے تاریخی نوادرات
چار سو سال پرانا آشوری بازار
محبت کیا ہے؟
ترک فنکار، زنزیبار کی سمندری معیشت کو فنون کے ذریعے جانبرکر رہے ہیں
داتچہ میں عہدِ عثمانیہ کا غرق شدہ  بحری جہاز  17ویں صدی کی بحری تاریخ پر روشنی ڈال رہاہے
عہدِ عثمانیہ میں رمضان اور حضوری   دروس
ترک ڈرامے دنیا میں ترکیہ کے چہرے کو بدل رہے ہیں
آزادی فلسطین کی حامی وکیل عائشہ نور
ڈنمارک  کا آرکٹک سمندر  میں اپنے وجود  کو مضبوطی دلانے کے لیے 2 بلین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان
بنگلہ دیش کی طرف سے  ہندوستانی سیاست دان کی طرف سے اقوام متحدہ کے امن مشن کے مطالبے کی مذمت
ہیضے نے سوڈان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تو جاری جھڑپوں کے دوران 1200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے
یوکرین نے مغرب سے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو روس 'تمام ہتھیار' استعمال کرے گا: پوتن
آئی سی سی چیف:جنگی جرائم کی عدالت خطرے میں ہے
TRT گلوبل چیک کریں۔ اپنی رائے کا اشتراک کریں!
Contact us