امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کے درمیان آئندہ ہفتے ملاقات ہو سکتی ہے۔
جون 2021 میں جنیوا میں جو بائیڈن کی پیوٹن سے ملاقات کے بعد سے کسی بھی موجودہ امریکی اور روسی صدر کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہوگی اور یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب ٹرمپ یوکرین پر روس کے فوجی حملوں کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسیوں نے کریملن کے معاون یوری اوشاکوف کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی فریق کی تجویز پر آنے والے دنوں میں دو طرفہ سربراہی اجلاس منعقد کرنے کے لیے اصولی طور پر معاہدہ طے پا گیا ہے۔
اوشاکوف نے مزید کہا کہ اب ہم اپنے امریکی ساتھیوں کے ساتھ مل کر تفصیلات پر کام شروع کر رہے ہی۔
اوشاکوف نے یہ بھی کہا کہ ملاقات کے مقام پر اصولی طور پر اتفاق ہو گیا ہے لیکن انہوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ یہ اجلاس کہاں منعقد ہوگا۔
یہ اعلان ماسکو میں پوٹن سے امریکی سفیر اسٹیو وٹکوف کی ملاقات کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔
اوشاکوف نے کہا کہ وٹکوف نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ سہ فریقی ملاقات کی تجویز پیش کی لیکن روس نے اس تجویز کا جواب نہیں دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ روسی فریق نے بغیر کسی تبصرہ کے اس متبادل کو مکمل طور پر چھوڑ دیا ہے۔