13 اگست 2025
شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی، آج بروز بدھ ، ترکیہ تشریف لا رہے ہیں۔
ترکیہ وزارتِ خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ " وزیر خارجہ شام 'اسعد حسن الشیبانی' 13 اگست 2025 کو ترکیہ کا دورہ کریں گے"۔
بیان میں دورے کے ایجنڈے سے متعلقہ تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
یہ دورہ ، خطے میں شام اور اس کے ہمسایہ ممالک کی سلامتی اور انسانی و سیاسی مسائل پر جاری علاقائی سفارتی کاروائیوں ا ور بھاری مباحث کے دور میں کیا جا رہا ہے۔