ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
اردوعان: ترکیہ-جاپان دوستی غزہ بحران پر قابو پانے کا ایک اہم وسیلہ ہے
غزّہ کے معاملے میں جاپان کے عزم، بین الاقوامی قانون کی پاسداری اور انسانی حساسیت اور ترکیہ کے علاقائی اثر و رسوخ اور امدادی صلاحیت کے اتحاد سے ایک "باعزت اور طاقتور شراکت داری" بنائی جا سکتی ہے: صدر اردوعان
اردوعان: ترکیہ-جاپان دوستی غزہ بحران پر قابو پانے کا ایک اہم وسیلہ ہے
ترکی کے صدر ایردوغان جاپان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی تاریخی جڑوں پر غور کر رہے ہیں۔ (تصویر: اے اے) / AA
29 اگست 2025

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوعان نے کہا ہے کہ ترکیہ اور جاپان کے درمیان دیرینہ دوستی "دلوں کا پل" ہے۔ یہ دوستی  سرکاری دستاویزات سے زیادہ مضبوط ہے اوراسے  تاریخ اور انسانیت کے ضمیر سے پروان چڑھایا ہے۔

جمعہ کے روز جاپان کےمقبول  اخبار 'نکئی شمبن' دونوں ملکوں کی باہمی دوستی سے متعلق صدر اردوعان کے مقالے کو جاپانی اور انگریزی زبان میں شائع کیا ہے۔ مقالے میں انہوں  نے 1890 میں کشیموتو کے کھُلے سمندر میں پیش آنے والے ارطغرل فریگیٹ سانحے کو یاد کیا اور دو طرفہ محبت اور اہمی تعاون کی علامت قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "اُس  المناک دن نے ہماری یادوں میں  ایک گہرا نقش چھوڑا ہے  اور ہمارے ممالک کے باہمی تعلقات کو انسانی بنیادوں پر استوار کیا ہے"۔ انہوں نے اس سانحے کے بعد جاپان کی طرف سے کی گئی مدد کی یاد بھی تازہ  کی ہے۔

صدر اردوعان  نے کہا ہے کہ کئی سالہ عرصے میں  یہ دوستی بنیادی ڈھانچے، ٹیکنالوجی، تعلیم اور ثقافت سمیت کئی شعبوں میں پھیل چکی ہے ۔ مارمرائے، عثمان غازی پل، فاتح سلطان محمد پل، اور گولڈن ہارن پل جیسے منصوبے ترکوں کے عزم اور جاپانی انجینئروں کے تعاون کی مثالیں ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ  "یہ منصوبے محض اسٹیل اور کنکریٹ سے ہی مکمل نہیں ہوئے بلکہ ان میں سے  ہر منصوبہ دونوں  ممالک کے درمیان بصیرت، اتحاد اور قلبی تعلق کی علامت ہے"۔

غزّہ کے موضوع پر بات کرتے ہوئے اردوعان نے جنگ بندی اور بلا روک ٹوک انسانی امداد کی ترسیل کے ساتھ ترکیہ کی  حمایت پر زور دیا اور کہا ہے کہ "ہماری آواز بلند اور ہمارا اثر وسیع ہونا چاہیے۔"

انہوں نے امن کے لیے جاپان کے عزم، بین الاقوامی قانون کی پاسداری، اور انسانی حساسیت کی تعریف کی اور کہا  ہے کہ جاپان کے نقطہ نظر کو ترکیہ کے علاقائی اثر و رسوخ اور امدادی صلاحیت کے ساتھ ملا کر ایک "باعزت اور طاقتور شراکت داری" بنائی جا سکتی ہے۔

اردوان نے جنگ بندی کو یقینی بنانے، انسانی امداد کو منظم کرنے، بچوں کی تعلیم اور صحت کی حمایت کرنے، اور ایک منصفانہ دو ریاستی حل کے حصول کے لیے کوششوں کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ترکیہ اور جاپان کے درمیان دوستی ماضی کی ایک خوبصورت یاد سے زیادہ ہے؛ یہ دورِ حاضر کے  بحرانوں پر قابو پانے کا ایک اہم وسیلہ بھی ہے۔"

دریافت کیجیے
لوور میوزیم میں تاریخی تزئین و آرائش: "مونا لیزا" کے لئے خصوصی کمرہ
قیدیوں کی زبانی،الاباما جیل کہانی
ہاتشیپسوت کے تاریخی نوادرات
چار سو سال پرانا آشوری بازار
محبت کیا ہے؟
ترک فنکار، زنزیبار کی سمندری معیشت کو فنون کے ذریعے جانبرکر رہے ہیں
داتچہ میں عہدِ عثمانیہ کا غرق شدہ  بحری جہاز  17ویں صدی کی بحری تاریخ پر روشنی ڈال رہاہے
عہدِ عثمانیہ میں رمضان اور حضوری   دروس
ترک ڈرامے دنیا میں ترکیہ کے چہرے کو بدل رہے ہیں
آزادی فلسطین کی حامی وکیل عائشہ نور
ڈنمارک  کا آرکٹک سمندر  میں اپنے وجود  کو مضبوطی دلانے کے لیے 2 بلین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان
بنگلہ دیش کی طرف سے  ہندوستانی سیاست دان کی طرف سے اقوام متحدہ کے امن مشن کے مطالبے کی مذمت
ہیضے نے سوڈان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تو جاری جھڑپوں کے دوران 1200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے
یوکرین نے مغرب سے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو روس 'تمام ہتھیار' استعمال کرے گا: پوتن
آئی سی سی چیف:جنگی جرائم کی عدالت خطرے میں ہے
TRT گلوبل چیک کریں۔ اپنی رائے کا اشتراک کریں!
Contact us