ترکیہ
6 منٹ پڑھنے
چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں ترک صدر ایردوان کی شراکت کی اہمیت
تجزیہ کاروں کے مطابق،اس سال کا ایس سی او اجلاس عالمی بحرانوں کے پس منظر میں خاص اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ روس-یوکرین جنگ بندی پر سوالیہ نشان موجود ہے اور عالمی معیشت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسیوں کے اثرات سے دوچار ہے۔
چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں ترک صدر ایردوان کی  شراکت کی اہمیت
(فائل) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان 31 اگست اور 1 ستمبر 2025ء کو تیانجین میں منعقدہ SCO سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے چین کا دورہ کریں گے۔ / تصویر: اے اے۔ / AA
16 گھنٹے قبل

ترکیہ کے مواصلاتی ڈائریکٹر برہان الدین دوران نے جمعہ کو ترک سوشل میڈیا پلیٹ فارم این سوشل پر ایک پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ "ترک صدر رجب طیب ایردوان 31 اگست تا یکم ستمبر شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی 25ویں سربراہان مملکت کونسل کے اجلاس میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی غرض سے چین کے شہر تیانجن کا دورہ کریں گے۔"

یہ دورہ اردوان کا پانچ سال بعد چین کا پہلا دورہ ہوگا اور انقرہ اور بیجنگ کے درمیان بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک تعلقات کے پس منظر میں ہو رہا ہے۔ اجلاس کے دوران، ایردوان ایس سی او کے توسیعی اجلاس سے خطاب کریں گے اور چینی صدر شی جن پنگ سمیت دیگر شریک رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

اس سال کا ایس سی او اجلاس عالمی بحرانوں کے پس منظر میں خاص اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ روس-یوکرین جنگ بندی پر سوالیہ نشان موجود ہے اور عالمی معیشت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسیوں کے اثرات سے دوچار ہے۔

ترکیہ کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے جوائنٹ وار انسٹیٹیوٹ کے پروفیسر مہمت اوزکان نے کہا  ہے کہ "ایس سی او اجلاس میں شرکت کے ذریعے، ترکیہ کا مقصد اپنی موجودگی کو ظاہر کرنا، دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا اور تنظیم کے فریم ورک کے اندر کثیر الجہتی طور پر مشغول ہونا ہے"۔

انہوں نے TRT ورلڈ کو بتایا، "ترکیہ ایس سی او کو کسی ایک ملک کے زیر اثر بلاک کے طور پر نہیں دیکھتا بلکہ اسے مغرب کے زیر تسلط بین الاقوامی نظام کے متبادل کے طور پر دیکھتا ہے۔"

ترکیہ 2012 سے ایس سی او کا ڈائیلاگ پارٹنر ہے، اور یہ نیٹو کا واحد ملک ہے جس نے یہ حیثیت حاصل کی ہے، جو یوریشیا میں گہرے تعلقات قائم کرنے کے لیے انقرہ کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔ ایس سی او، جو 2001 میں چین، روس، اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے ذریعے قائم کی گئی تھی، علاقائی سلامتی، اقتصادی تعاون، اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ اس کے مستقل اراکین میں اب بھارت، پاکستان، ایران، اور بیلاروس بھی شامل ہیں۔

ایردوان کی قیادت میں، ترکیہ نے ایس سی او کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کیا، 2017 میں ایس سی او انرجی کلب کی صدارت کی اور چین اور روس جیسے اہم اراکین کے ساتھ تجارت میں اضافہ کیا۔

سابق کرغز وزیر اعظم جومارت اوتوربایف نے بلاک کے اندر انقرہ کے تعمیری کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "ترکیہ اور ایس سی او کے درمیان ایک قدرتی تعلق موجود ہے کیونکہ اس کے تین بانی اراکین — قازقستان، کرغزستان، اور ازبکستان — ترکہ زبان بولنے وال ممالک ہیں۔"

اوتوربایف نے بشکیک سے TRT ورلڈ کو بتایا"صدر ایردوان کی تیانجن اجلاس میں شرکت ترک اقوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرے گی" ۔ انہوں نے پیش گوئی کی کہ انقرہ مستقبل میں مکمل رکن بن سکتا ہے۔

گزشتہ سال، اردوان نے ایک پریس کانفرنس میں ترکیہ کی ایس سی او کا مکمل رکن بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ"ہمارا مقصد مستقل رکن بننا ہے۔ ترکیہ کو مبصر ریاست کے بجائے 'شنگھائی فائیو' کا مستقل رکن بننا چاہیے۔"

ایس سی او اصل میں 1996 میں چین، قازقستان، کرغزستان، روس، اور تاجکستان کے ذریعے قائم کردہ 'شنگھائی فائیو' گروپ سے تیار ہوا۔ ایس سی او کو علاقائی اقتصادی اور سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ گزشتہ 25 سالوں میں، اس نے رکنیت اور دائرہ کار دونوں میں نمایاں توسیع کی ہے، اور اب یہ تجارت، ٹیکنالوجی، ماحولیاتی تحفظ، قابل تجدید توانائی، پائیدار ترقی، اور ثقافتی و نوجوانوں کے تبادلوں جیسے مسائل پر محیط ہے۔

ترکیہ کے کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے، اوتوربایف نے کہا: "ایس سی او مغرب مخالف نہیں ہے۔ یہ کسی کے خلاف نہیں بلکہ یوریشیا میں دوستی اور تعاون کے لیے ہے۔ ہم تمام یوریشیائی ممالک، بشمول ترکیہ، اراکین، شراکت دار، یا مبصرین کے طور پر خیر مقدم کرتے  ہیں۔"

ترکیہ کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے رکن  اوزکان نے وضاحت کی کہ انقرہ کے تیانجن میں ایس سی او اجلاس میں دو اہم مقاصد ہیں۔ پہلا مقصد " اپنی خارجہ پالیسی میں غیر مغربی رجحان کا مظاہرہ کرنا اور ایس سی او میں نمائندگی کرنے والے ممالک کے ساتھ تعلقات کو گہرا کرنا ہے۔"

دوسرا مقصد" ممکنہ طور پر غزہ کے مسئلے کو نجی بات چیت میں اٹھائے گا۔ یہ یوکرین پر نقطہ نظر کا اشتراک بھی کر سکتا ہے یا ایسے ملاقاتوں میں مشغول ہو سکتا ہے جو مستقبل میں قیادت کی سطح پر بات چیت کے لیے راہ ہموار کر سکیں۔"

اوزکان  کا کہنا ہے "کثیر الجہتی فورم کے علاوہ، ایردوان کا دورہ انقرہ اور بیجنگ کے درمیان گہرے دو طرفہ تعلقات کو اجاگر کرتا ہے۔ ترکیہ اور چین کے درمیان تعلقات پہلے ہی مثبت سمت میں ہیں، اور چین میں اس اجلاس کا انعقاد ممکنہ طور پر اس رفتار میں مزید اضافہ کرے گا۔"

چین اور گلوبلائزیشن سینٹر (سی سی جی) کے بانی اور صدر ہنری ہوئیاؤ وانگ، جو سابقہ ریاستی کونسل کے مشیر بھی ہیں، نے بھی عالمی امن کو فروغ دینے میں ترکیہ کے کردار کی تعریف کی۔

وانگ نے بحیرہ اسوداناج راہداری میں انقرہ کی ثالثی اور روس-یوکرین امن مذاکرات اور مشرق وسطیٰ کے تنازعات کے حل میں جاری کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے  TRT ورلڈ کو بتایا"ترکیہ، نیٹو کے رکن اور ایس سی او کے مبصر ریاست کے طور پر، چین کے ساتھ امن کو آگے بڑھانے میں مضبوط شراکت داری رکھتا ہے۔

وانگ نے اقوام متحدہ میں اصلاحات کے لیے اردوان کی اپیلوں کو چین کے زیادہ جامع عالمی نظام کے وژن کے لیے تکمیلی قرار دیا۔ گلوبل ساؤتھ کو ایک مضبوط آواز ہونی چاہیے، اور موجودہ ڈھانچے کو ابھرتی ہوئی معیشتوں کے اثر و رسوخ کو بہتر طور پر ظاہر کرنا چاہیے، انہوں نے عالمی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے کثیر الجہتی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

اوزکان نے یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ انقرہ مغرب اور غیر مغربی ممالک دونوں کے ساتھ تعلقات چاہتا ہے جبکہ کسی ایک طاقت پر انحصار سے گریز کرتا ہے، وضاحت کی ہے کہ ترکیہ کی یوریشیا پالیسی کا جوہر “جڑنا لیکن انحصار نہ کرنا" ہے۔ ترکیہ خود کو مغرب کا حصہ سمجھتا ہے، لیکن ساتھ ہی غیر مغرب اور گلوبل ساؤتھ کا بھی حصہ سمجھتا ہے۔"

2025 کے ایس سی او اجلاس میں اردوان کی شرکت اس وقت ہو رہی ہے جب بلاک اپنی 25ویں سالگرہ منا رہا ہے اور جغرافیائی سیاسی ہلچل کے درمیان ہے۔ تجزیہ کاروں نے نوٹ کیا کہ ترکیہ کا دوہرا کردار — نیٹو کے رکن اور یوریشیائی اقدام میں ڈائیلاگ پارٹنر کے طور پر — اسے مشرق اور مغرب کے درمیان ایک پل کے طور پر منفرد طور پر پوزیشن دیتا ہے۔

 

دریافت کیجیے
لوور میوزیم میں تاریخی تزئین و آرائش: "مونا لیزا" کے لئے خصوصی کمرہ
قیدیوں کی زبانی،الاباما جیل کہانی
ہاتشیپسوت کے تاریخی نوادرات
چار سو سال پرانا آشوری بازار
محبت کیا ہے؟
ترک فنکار، زنزیبار کی سمندری معیشت کو فنون کے ذریعے جانبرکر رہے ہیں
داتچہ میں عہدِ عثمانیہ کا غرق شدہ  بحری جہاز  17ویں صدی کی بحری تاریخ پر روشنی ڈال رہاہے
عہدِ عثمانیہ میں رمضان اور حضوری   دروس
ترک ڈرامے دنیا میں ترکیہ کے چہرے کو بدل رہے ہیں
آزادی فلسطین کی حامی وکیل عائشہ نور
ڈنمارک  کا آرکٹک سمندر  میں اپنے وجود  کو مضبوطی دلانے کے لیے 2 بلین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان
بنگلہ دیش کی طرف سے  ہندوستانی سیاست دان کی طرف سے اقوام متحدہ کے امن مشن کے مطالبے کی مذمت
ہیضے نے سوڈان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تو جاری جھڑپوں کے دوران 1200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے
یوکرین نے مغرب سے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو روس 'تمام ہتھیار' استعمال کرے گا: پوتن
آئی سی سی چیف:جنگی جرائم کی عدالت خطرے میں ہے
TRT گلوبل چیک کریں۔ اپنی رائے کا اشتراک کریں!
Contact us