دنیا
2 منٹ پڑھنے
چین کا فلپائن کو چین کے جنوبی سمندر میں امریکہ اور جاپان کے ساتھ فوجی مشقوں پر انتباہ
چین نے یہ کہتے ہوئے کہ وہ جنوبی چین سمندر میں سرزمینی حاکمیت کی حفاظت کرے گا۔ فلپائن پر اپنے اتحادیوں کے ساتھ بحری مشقوں کرنے پر تنقید کی۔
چین کا فلپائن کو چین کے جنوبی سمندر میں امریکہ اور جاپان کے ساتھ فوجی مشقوں پر انتباہ
فلپائن نے امریکہ اور جاپان کے ساتھ مشترکہ بحری مشقیں کیں۔ [فائل تصویر] / AP
6 گھنٹے قبل

بیجنگ نے اتوار کے روز فلپائن پر تنقید کی کہ اس نے جنوبی بحیرہ چین کے متنازعہ پانیوں میں امریکہ اور جاپان کے ساتھ بحری مشقیں کیں، جیسا کہ سرکاری خبر رساں ایجنسی شن  ہوا نے رپورٹ کیا ہے۔

فلپائن کی مسلح افواج نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے جمعہ اور ہفتہ کو امریکہ انڈو پیسیفک کمانڈ اور جاپان میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کے ساتھ 11ویں کثیرالملکتی  بحری تعاون کے پروگرام کا انعقاد کیا۔

امریکی سوشل میڈیا کمپنی ایکس پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یہ مشق فلپائن کے سمندری مفادات کے تحفظ اور خطے میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے عزم کو دوبارہ ظاہر کرتی ہے۔

اس مشق کے جواب میں، بیجنگ نے کہا کہ چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے سودرن تھیٹر کمانڈ نے جمعہ اور ہفتہ کو جنوبی بحیرہ چین میں گشت کیا۔

کمانڈ کے ترجمان تیان جن لی نے کہا کہ فلپائن نے خطے سے باہر کے ممالک کے ساتھ نام نہاد "مشترکہ فوجی مشق" کے لیے ساز باز کی، جنوبی بحیرہ چین کے بارے میں "غیر قانونی دعوے" پھیلائے اور خطے میں "امن و استحکام" کو نقصان پہنچایا۔

تیان نے کہا، "ہم فلپائن کو سختی سے خبردار کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر واقعات کو ہوا دینے اور جنوبی بحیرہ چین میں کشیدگی بڑھانے والے اقدامات سے باز رہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ بیرونی مدد حاصل کرنے کی کوئی بھی کوشش بے سود ہوگی۔

تیان نے زور دیا کہ سدرن تھیٹر کمانڈ چین کی "علاقائی خودمختاری اور قومی سلامتی" کے تحفظ اور جنوبی بحیرہ چین میں "امن و استحکام" کو برقرار رکھنے کے لیے مکمل طور پر چوکس ہے۔

انہوں نے کہا، "جنوبی بحیرہ چین میں مسائل پیدا کرنے یا نظم و ضبط کو خراب کرنے کی  کسی بھی  کوشش کا مقدر ناکامی ہو گی۔"

 

 

دریافت کیجیے
لوور میوزیم میں تاریخی تزئین و آرائش: "مونا لیزا" کے لئے خصوصی کمرہ
قیدیوں کی زبانی،الاباما جیل کہانی
ہاتشیپسوت کے تاریخی نوادرات
چار سو سال پرانا آشوری بازار
محبت کیا ہے؟
ترک فنکار، زنزیبار کی سمندری معیشت کو فنون کے ذریعے جانبرکر رہے ہیں
داتچہ میں عہدِ عثمانیہ کا غرق شدہ  بحری جہاز  17ویں صدی کی بحری تاریخ پر روشنی ڈال رہاہے
عہدِ عثمانیہ میں رمضان اور حضوری   دروس
ترک ڈرامے دنیا میں ترکیہ کے چہرے کو بدل رہے ہیں
آزادی فلسطین کی حامی وکیل عائشہ نور
ڈنمارک  کا آرکٹک سمندر  میں اپنے وجود  کو مضبوطی دلانے کے لیے 2 بلین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان
بنگلہ دیش کی طرف سے  ہندوستانی سیاست دان کی طرف سے اقوام متحدہ کے امن مشن کے مطالبے کی مذمت
ہیضے نے سوڈان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تو جاری جھڑپوں کے دوران 1200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے
یوکرین نے مغرب سے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو روس 'تمام ہتھیار' استعمال کرے گا: پوتن
آئی سی سی چیف:جنگی جرائم کی عدالت خطرے میں ہے
TRT گلوبل چیک کریں۔ اپنی رائے کا اشتراک کریں!
Contact us