دنیا
3 منٹ پڑھنے
چارلی کرک کے قتل کے مشتبہ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے، ٹرمپ
کرک کے قاتل نے بدھ کے روز ہونے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد 24 گھنٹوں سے زیادہ  عرصے  تک پولیس اور وفاقی ایجنٹوں کو چکمہ دیا۔
چارلی کرک کے قتل کے مشتبہ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے، ٹرمپ
فائل - جون 2024ء میں، ڈیٹرائٹ، مشی گن میں منعقدہ عوامی کنونشن میں، ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے کے بانی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر چارلی کرک خطاب کر رہے ہیں۔ / AA
13 گھنٹے قبل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز اعلان کیا ہے کہ یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں قدامت پسند کارکن چارلی کرک کے قتل کے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

کرک کے قاتل نے بدھ کے روز ہونے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد 24 گھنٹوں سے زیادہ  عرصے  تک پولیس اور وفاقی ایجنٹوں کو چکمہ دیا۔

ٹرمپ نے فاکس نیوز کو ایک انٹرویو میں بتایا "مجھے لگتا ہے کہ ہم نے اسے پکڑ لیا ہے،" اور مزید کہا کہ ایک شخص جسے مشتبہ شخص کے بارے میں معلومات تھیں، اس نے اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔

مشتبہ شخص کی شناخت 22 سالہ ٹائلر رابنسن کے طور پر کی گئی ہے۔

اس سے قبل، امریکی تفتیش کاروں نے کہا تھا کہ انہیں وہ بولٹ ایکشن رائفل ملی ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ کرک کو قتل کرنے کے لیے استعمال کی گئی تھی، اور انہوں نے ایک مشتبہ شخص کی تصاویر جاری کی تھیں۔

ایف بی آئی نے دھندلی تصاویر جاری کیں جو بظاہر سیکیورٹی کیمروں سے لی گئی تھیں، جن میں ایک متعلقہ شخص کو دکھایا گیا تھا جو سیاہ لباس، سیاہ دھوپ کے چشمے اور ایک گہرے رنگ کی بیس بال کیپ پہنے ہوئے تھا۔ اس کی لمبی آستین والی قمیض پر ایک گنجے عقاب کی تصویر بنی ہوئی تھی جو امریکی پرچم کے اوپر اڑ رہا تھا۔

کرک، جو ایک مصنف، پوڈکاسٹ اینکر اور ٹرمپ کے قریبی ساتھی تھے، نے ریپبلکن پارٹی کے لیے نوجوان ووٹرز  کو ترغیب دینے میں مہم چلائی تھی۔

ایف بی آئی اور ریاستی حکام نے کہا کہ قاتل تقریب کے آغاز سے چند منٹ پہلے کیمپس پہنچا، جو کرک کی قیادت میں ایک مباحثہ تھا جس کا عنوان تھا "پروو می رانگ" اور جس میں 3,000 افراد شریک تھے۔ یہ تقریب یوٹاہ ویلی میں سالٹ لیک سٹی سے تقریباً 65 کلومیٹر جنوب میں منعقد ہوئی۔

حکام نے ایک پریس بریفنگ میں  بتایا کہ سیکیورٹی کیمروں کی فوٹیج  میں دیکھا جا سکتا ہے  کہ ایک شخص سیڑھیوں سے چھت تک پہنچا اور کرک پر گولی چلائی۔  کرک، جو اسلحہ کے حقوق کے سخت حامی تھے، سامعین کے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے جب گولی ان کی گردن میں لگی۔ سامعین خوف کے مارے بھاگ گئے۔

ایف بی آئی کے اسپیشل ایجنٹ رابرٹ بولز نے کہا کہ شوٹر چھت سے کود کر ایک قریبی محلے میں فرار ہو گیا۔

تفتیش کاروں نے ایک "ہائی پاورڈ، بولٹ ایکشن" رائفل قریبی جنگل کے علاقے میں پائی، اور وہ اس کے ساتھ ساتھ ہتھیلی کے نشانات اور قدموں کے نشانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

جمعرات کو، جب کلاسز منسوخ کر دی گئیں، تو کیمپس کی عمارت کی چھت اور قریبی جنگل کا محاصرہ کر کے شواہد جمع کیے جانے لگے تھے۔

یوٹاہ کے پبلک سیفٹی کمشنر بیو میسن نے بریفنگ میں کہا کہ شوٹر کالج کے طالب علم  عمر  کی عمر کا تھا جو  کیمپس میں آسانی سے گھل مل گیا۔

کرک، جو قدامت پسند طلبہ کے گروپ ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے کے شریک بانی اور صدر تھا، بدھ کے روز یوٹاہ ویلی میں  "امریکن کم بیک ٹور"  پروگرام کے ایک حصے کے طور پر تقریر کر رہے  تھا۔

ٹرمپ نے  اعلان کیا کہ وہ کرک کو قوم کا سب سے بڑا شہری اعزاز صدارتی میڈل آف فریڈم سے نوازیں گے۔

 

دریافت کیجیے
لوور میوزیم میں تاریخی تزئین و آرائش: "مونا لیزا" کے لئے خصوصی کمرہ
قیدیوں کی زبانی،الاباما جیل کہانی
ہاتشیپسوت کے تاریخی نوادرات
چار سو سال پرانا آشوری بازار
محبت کیا ہے؟
ترک فنکار، زنزیبار کی سمندری معیشت کو فنون کے ذریعے جانبرکر رہے ہیں
داتچہ میں عہدِ عثمانیہ کا غرق شدہ  بحری جہاز  17ویں صدی کی بحری تاریخ پر روشنی ڈال رہاہے
عہدِ عثمانیہ میں رمضان اور حضوری   دروس
ترک ڈرامے دنیا میں ترکیہ کے چہرے کو بدل رہے ہیں
آزادی فلسطین کی حامی وکیل عائشہ نور
ڈنمارک  کا آرکٹک سمندر  میں اپنے وجود  کو مضبوطی دلانے کے لیے 2 بلین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان
بنگلہ دیش کی طرف سے  ہندوستانی سیاست دان کی طرف سے اقوام متحدہ کے امن مشن کے مطالبے کی مذمت
ہیضے نے سوڈان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تو جاری جھڑپوں کے دوران 1200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے
یوکرین نے مغرب سے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو روس 'تمام ہتھیار' استعمال کرے گا: پوتن
آئی سی سی چیف:جنگی جرائم کی عدالت خطرے میں ہے
TRT گلوبل چیک کریں۔ اپنی رائے کا اشتراک کریں!
Contact us