سیاست
2 منٹ پڑھنے
چین نے تائیوان اور علاقائی تنازعات پر جاپانی قانون ساز سیکی ہی پر پابندیاں لگا دیں
سیکی ہی، جو چین میں پیدا ہوئے اور بعد میں جاپانی شہری بن گئے، اور جنہیں چینی نام شی پنگ سے بھی جانا جاتا ہے، چینی کمیونسٹ پارٹی کے سخت ناقد رہے ہیں۔
چین نے تائیوان اور علاقائی تنازعات پر جاپانی قانون ساز سیکی ہی پر پابندیاں لگا دیں
بیجنگ، چین میں 8 فروری 2024ء کو فنانشل اسٹریٹ پر ایک عمارت کے باہر چینی پرچم لہرا رہا ہے۔ / Reuters
8 ستمبر 2025

چین کی وزارت خارجہ نے پیر کے روز اعلان کیا کہ وہ جاپانی قانون ساز سیکی ہی پر پابندیاں عائد کر رہی ہے، جن پر تائیوان اور دونوں ممالک کے درمیان دیگر تنازعات سے متعلق "غلط بیانی" پھیلانے کا الزام ہے۔

سیکی ہی، جو جاپان کی قومی پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے رکن ہیں، چین میں پیدا ہوئے اور بعد میں جاپانی شہریت حاصل کی۔ وہ اپنے چینی نام شی پنگ کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔

وزارت نے کہا کہ وہ چینی کمیونسٹ پارٹی کے سخت ناقد رہے ہیں اور طویل عرصے سے تائیوان، دیاؤیو جزائر (سینکاکو جزائر) اور سنکیانگ، تبت اور ہانگ کانگ کے علاقوں سے متعلق "غلط بیانی" پھیلا رہے ہیں۔

وزارت نے مزید کہا کہ سیکی ہی نے متنازعہ یاسوکونی قبرستان پر کھلے عام حاضری دی  جو چین اور جاپان کے درمیان چار سیاسی دستاویزات اور چین کے ایک  اصول کے نچوڑ کی سنگین خلاف ورزی ہے، اس عمل نے  چین کے داخلی معاملات میں مداخلت اور اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو شدید نقصان پہنچایا  ہے۔

متعلقہTRT World - China sanctions US military companies over Taiwan arms sales

یاسوکونی قبرستان  1869 میں شہنشاہ میجی کے حکم پر تعمیر کیا گیا تھا اور اسے ان جاپانی فوجیوں کے لیے وقف کیا گیا تھا جو میجی بحالی کے بعد سے جنگوں میں مارے گئے۔

یہ مقام  اب 2.5 ملین جنگی ہلاک شدگان کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے، جن میں دوسری جنگ عظیم کے 14 سزا یافتہ جنگی مجرم بھی شامل ہیں۔

یہ  قبرستان طویل عرصے سے جاپان اور اس کے ہمسایہ ممالک، خاص طور پر جنوبی کوریا اور چین کے درمیان سفارتی کشیدگی کا باعث رہا ہے، جو ان حاضریوں کو جاپان کی اپنی جنگی تاریخ کو مکمل طور پر تسلیم نہ کرنے کی علامت کے طور پر دیکھتے ہیں۔

سیکی ہی کے خلاف پابندیوں میں چین کی حدود میں ان کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادوں اور دیگر اثاثوں کو منجمد کرنا، چین کی حدود میں تنظیموں اور افراد کو ان کے ساتھ لین دین، تعاون اور دیگر سرگرمیوں میں شامل ہونے سے روکنا، اور ان کے اور ان کے قریبی اہل خانہ کے لیے چین (بشمول ہانگ کانگ اور مکاؤ) میں ویزا جاری کرنے اور داخلے کی ممانعت شامل ہیں۔

 

متعلقہTRT World - Chinese agency assigns AAA rating to US-blacklisted Russian oil giant Gazprom
دریافت کیجیے
لوور میوزیم میں تاریخی تزئین و آرائش: "مونا لیزا" کے لئے خصوصی کمرہ
قیدیوں کی زبانی،الاباما جیل کہانی
ہاتشیپسوت کے تاریخی نوادرات
چار سو سال پرانا آشوری بازار
محبت کیا ہے؟
ترک فنکار، زنزیبار کی سمندری معیشت کو فنون کے ذریعے جانبرکر رہے ہیں
داتچہ میں عہدِ عثمانیہ کا غرق شدہ  بحری جہاز  17ویں صدی کی بحری تاریخ پر روشنی ڈال رہاہے
عہدِ عثمانیہ میں رمضان اور حضوری   دروس
ترک ڈرامے دنیا میں ترکیہ کے چہرے کو بدل رہے ہیں
آزادی فلسطین کی حامی وکیل عائشہ نور
ڈنمارک  کا آرکٹک سمندر  میں اپنے وجود  کو مضبوطی دلانے کے لیے 2 بلین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان
بنگلہ دیش کی طرف سے  ہندوستانی سیاست دان کی طرف سے اقوام متحدہ کے امن مشن کے مطالبے کی مذمت
ہیضے نے سوڈان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تو جاری جھڑپوں کے دوران 1200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے
یوکرین نے مغرب سے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو روس 'تمام ہتھیار' استعمال کرے گا: پوتن
آئی سی سی چیف:جنگی جرائم کی عدالت خطرے میں ہے
TRT گلوبل چیک کریں۔ اپنی رائے کا اشتراک کریں!
Contact us