سیاست
2 منٹ پڑھنے
جاپان میں ایل ڈی پی قیادت کی دوڑ میں تیزی
موتیگی، جو ایل ڈی پی کے سابق سیکریٹری جنرل بھی رہ چکے ہیں، نے کہا کہ وہ اپنی جماعت اور حکومتی خدمات  میں حاصل کردہ تجربات کو بروئے کار لاتے  ہوئے اپنے ملک کی خدمت کے لیے خود کو وقف کرنا چاہتے ہیں۔
جاپان میں ایل ڈی پی قیادت کی دوڑ میں تیزی
جپانی حکومت کی جماعت، ایل ڈی پی کے صدارتی انتخابات کے امیدوار اور لیبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے سیکرٹری جنرل، توشیمیتسو موٹگی۔ / Reuters
8 ستمبر 2025

جاپان کے سابق وزیر خارجہ توشیمیتسو موتیگی نے اعلان کیا ہے کہ وہ حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کی قیادت کے انتخابات میں حصہ لیں گے، جو وزیر اعظم شیگیرو ایشیبا کے استعفیٰ دینے کے فیصلے کے بعد ہو رہے ہیں۔

موتیگی، جو ایل ڈی پی کے سابق سیکریٹری جنرل بھی رہ چکے ہیں، نے کہا کہ وہ اپنی جماعت اور حکومتی خدمات  میں حاصل کردہ تجربات کو بروئے کار لاتے  ہوئے اپنے ملک کی خدمت کے لیے خود کو وقف کرنا چاہتے ہیں۔

اتوار کے روز ایشیبا نے ایل ڈی پی کے سربراہ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا، جس کی وجہ پارٹی کی انتخابی شکستوں پر بڑھتے ہوئے دباؤ کو قرار دیا گیا۔

جولائی میں ایک اہم سیاسی دھچکے کے دوران، ایل ڈی پی کی قیادت  کے حامل حکومتی اتحاد نے ایوان بالا میں اپنی اکثریت کھو دی، جو عوام ک حکومت  کے خلاف رد عمل  اشارہ تھا۔

یہ شکست اکتوبر 2024 میں ایوان نمائندگان کے لیے ہونے والے ضمنی انتخابات میں اسی طرح کے نتائج کے بعد سامنے آئی، جس کے نتیجے میں حکمران اتحاد دونوں ایوانوں میں اقلیت میں آ گیا، جو 1955 میں ایل ڈی پی کے قیام کے بعد پہلی بار ہوا ہے۔

ایشیبا کے اعلان کے بعد، ایل ڈی پی قیادت کے انتخابات کے فارمیٹ اور شیڈول پر تبادلہ خیال کرنے کی توقع ہے۔

موتیگی کے علاوہ، ایل ڈی پی  کے بعض دیگر اراکین بھی پارٹی کی صدارت کے لیے انتخاب لڑنے کے خواہشمند ہیں۔

ایل ڈی پی کے سیکریٹری جنرل ہیروشی موریاما نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ پارٹی اراکین کو براہ راست شرکت کے مواقع فراہم کرنے کے طریقے تلاش کیے جائیں۔

 

دریافت کیجیے
لوور میوزیم میں تاریخی تزئین و آرائش: "مونا لیزا" کے لئے خصوصی کمرہ
قیدیوں کی زبانی،الاباما جیل کہانی
ہاتشیپسوت کے تاریخی نوادرات
چار سو سال پرانا آشوری بازار
محبت کیا ہے؟
ترک فنکار، زنزیبار کی سمندری معیشت کو فنون کے ذریعے جانبرکر رہے ہیں
داتچہ میں عہدِ عثمانیہ کا غرق شدہ  بحری جہاز  17ویں صدی کی بحری تاریخ پر روشنی ڈال رہاہے
عہدِ عثمانیہ میں رمضان اور حضوری   دروس
ترک ڈرامے دنیا میں ترکیہ کے چہرے کو بدل رہے ہیں
آزادی فلسطین کی حامی وکیل عائشہ نور
ڈنمارک  کا آرکٹک سمندر  میں اپنے وجود  کو مضبوطی دلانے کے لیے 2 بلین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان
بنگلہ دیش کی طرف سے  ہندوستانی سیاست دان کی طرف سے اقوام متحدہ کے امن مشن کے مطالبے کی مذمت
ہیضے نے سوڈان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تو جاری جھڑپوں کے دوران 1200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے
یوکرین نے مغرب سے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو روس 'تمام ہتھیار' استعمال کرے گا: پوتن
آئی سی سی چیف:جنگی جرائم کی عدالت خطرے میں ہے
TRT گلوبل چیک کریں۔ اپنی رائے کا اشتراک کریں!
Contact us