ترکیہ
6 منٹ پڑھنے
غزہ میں ترکیہ کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں
ترکیہ کی سول سوسائٹی تنظیمیں غزہ میں جاری  غذائی بحران کو کم کرنے کے لیے 683 دنوں سے مسلسل مصروفِ عمل ہیں
غزہ میں ترکیہ کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں
ترک وزیر خارجہ حکان فیدن نے 4 اگست 2024ء کو رفح عبوری مقام کا دورہ کرنے سے قبل العریش ہوائی اڈے پر مصری ریڈ کریسنٹ اور سینا کے گورنر سے ملاقات کی۔ / Reuters
20 اگست 2025

ترکیہ کی سول سوسائٹی تنظیمیں 'این جی اوز' غزہ میں، اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں، جاری  غذائی بحران کو کم کرنے کے لیے 683 دنوں سے مسلسل مصروفِ عمل ہیں ۔

یہ تنظیمیں باقاعدگی سے خوراک، کپڑے، ادویات، طبی آلات اور دیگر ضروری اشیاء علاقے میں بھیج رہی ہیں اور ان کی کوششیں غذائی قلت کے بڑھتے ہوئے مسئلے کو حل کرنے پر مرکوز ہیں۔

ترک ہلال احمر

ترکیہ ہلال احمر نے پانچ 'بھلائی امدادی جہاز' مشنوں  کے دائرہ کار میں 10 بحری جہازوں کے ذریعے 869 ٹرالروں  پر مشتمل 15،089 ٹن   امدادی سامان غزّہ بھیجا ہے۔ امدادی سامان  زیادہ تر خوراک،حفظانِ صحت  کی مصنوعات اور طبی سامان پر مشتمل ہے۔

جنوری میں ترکیہ محکمہ آفات و ہنگامی حالات AFAD اور انروا UNRWA کی وساطت سے عید الاضحیٰ کے قربانی کے گوشت پر  مشتمل  52,164 ٹِن پیکٹ  علاقے میں پہنچائے گئے۔ اس کے علاوہ  ترکیہ کے 15ویں امدادی جہاز کے ذریعے  مزید 261 ٹَن  گوشت  کے ٹِن پیکٹ علاقے میں داخلے کے منتظر ہیں۔

غزہ میں آفاد  کے سوپ کچن یومیہ 21,000 افراد کو کھانا فراہم کرتے ہیں اور اب تک 6.83 ملین کھانے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

علاوہ ازیں ترکیہ ہلالِ احمر  نے  مقامی طور پر خریدی گئی 400 ٹن پر مشتمل امدادی  اشیاء بھی فراہم کی ہیں۔ نومبر 2024 سے 1.66 ملین لیٹر پینے کا پانی تقسیم کیا ہے۔ حالات بہتر ہونے پر یہ تقسیم دوبارہ شروع کی جائے گی۔

29 نومبر 2024 تک اس نےغزہ میں ٹینکروں  کے ذریعے پینے کا پانی تقسیم  کیا اور ہر خاندان کو 20 لیٹر اور یومیہ  20 ٹن پانی فراہم کیا  ہے۔

براستہ اردن حاصل کیے گئے خوراک کے  5,000 کارٹنوں  میں سے، 2,500 فروری میں تقسیم کیے گئے، جبکہ باقی تقسیم کے منتظر ہیں۔

مصر ہلال احمر کے گودام میں 405 امدادی ٹرکوں میں سے 165 غزہ میں داخل ہو چکے ہیں، جبکہ باقی کی چھانٹی جاری ہے۔

دینیز فینری

دینیز فینری ایسوسی ایشن شمالی، جنوبی اور وسطی غزہ میں قائم 10 موبائل باورچی خانوں  کے ذریعے روزانہ 15,000 افراد کو گرم کھانے فراہم کر رہی ہے۔

یہ کھانے رضاکاروں اور مقامی عملے کے ذریعے کیمپوں اور ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کیے جاتے ہیں۔

غزہ میں بنیادی مسائل میں سے ایک، انفراسٹرکچر کی تباہی کے بعد، پینے کے صاف پانی  کا مسئلہ ہے۔  اس مسئلے کے حل  کے لیے، ایسوسی ایشن روزانہ 15 ٹن پینے کا صاف پانی فراہم کرتی ہے اور دو فعال کنوؤں کو چلاتی ہے۔

مزید برآں، یہ غزہ کے الوفا ہسپتال کو خوراک کی امداد فراہم کرتی ہے، جس میں مریضوں اور ان کے دیکھ بھال کرنے والوں کے لیے روزانہ تین وقت کا  کھانا شامل ہے۔

آئی ایچ ایچ

حملوں کے آغاز سے، آئی ایچ ایچ ہیومینیٹیرین ریلیف فاؤنڈیشن نے علاقے میں 35.19 ملین گرم کھانے تقسیم کیے ہیں۔

فاؤنڈیشن نے 127.63 ملین روٹیاں اور، کین فوڈ، پاستا، تیار کھانے کےڈبے اور پھلوں کا جوس  پر مشتل، 1.2 ملین متفرق غذائی اشیاءفراہم کی ہیں۔

فاؤنڈیشن نے خوراک کے  206,521 کارٹن، 129,789 آٹے کے تھیلے اور 17,848 سبزیوں کےکارٹن  غزہ کے لوگوں کو فراہم کیے ہیں۔

یہ تنظیم 2,567 ٹینکر پینے کا پانی اور گوشت کے ڈبے بھی فراہم کر چکی ہے۔

کانسویو ایسوسی ایشن

حملوں کے آغاز سے، کانسویو ایسوسی ایشن نے 102 ٹرک امداد علاقے میں بھیجی ہے، جن میں خوراک کےڈبے، آٹا، چاول، تیل، دالیں، پاستا اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔

یہ تنظیم خوراک کے  3,000 ڈبے، 285,000 روٹی کے کارٹن، 750 سبزیوں کے ڈبے، 500 کھانا پکانے کے گیس سلنڈر، 349,300 وقت کا گرم کھانے اور 1,806 ٹینکر پینے کا پانی فراہم کر چکی ہے۔

اپنے شراکت دار ادارے کے ذریعے، ایسوسی ایشن نے شمالی غزہ میں 500 افراد کے لیے صاف پانی اور گرم کھانے فراہم کیے ہیں اور جنوبی علاقے میں کھانے کی فراہمی جاری رکھی ہے۔

اب تک، یہ تنظیم غزہ کے باہر سے 1,273 ٹن خوراک فراہم کر چکی ہے، جبکہ ہنگامی امداد کے 20 ٹرک سرحد پر داخلے کے منتظر ہیں۔

آئی ڈی ڈی ای ایف

استنبول میں قائم فیڈریشن آف ہیومینیٹیرین ایسوسی ایشنز (آئی ڈی ڈی ای ایف) نے 4 ملین گرم کھانے، 200,000 فوڈ، پھل-سبزی اور صفائی کے پارسلز، 350,000 روٹی کے پیکجز اور 320 ٹن آٹا فراہم کیا ہے۔

اپنے مصر اور اردن کے گوداموں سے، اس نے علاقے میں 204 ٹرک امداد بھیجی ہے اور تین اے ایف اے ڈی کے زیر انتظام امدادی جہازوں کے لیے آٹھ ٹرک امدادی سامان فراہم کیے ہیں۔

اس نے غزہ کے لیے 300,000 کین گوشت فراہم کیے ہیں، جبکہ مزید 264,600 کین اردن میں شپمنٹ کے لیے تیار ہیں۔

آئی ڈی ڈی ای ایف غزہ میں روزانہ 3,000 گرم کھانے، 50,000 روٹیاں اور 25,000 لیٹر صاف پانی فراہم کر رہا ہے، جو علاقے میں موجود پانی صاف کرنے کی سہولیات کے ذریعے ممکن ہوا۔

ڈاکٹرز ورلڈوائیڈ

7 اکتوبر سے، ڈاکٹرز ورلڈوائیڈ نے غزہ میں 43,000 خاندانوں اور 900,000 سے زائد افراد کو صحت کی دیکھ بھال، خوراک اور صفائی کی امداد فراہم کی ہے۔

الشفا، الاقصیٰ اور الاہلی ہسپتالوں میں علاج فراہم کرنے والی ٹیمیں بچوں اور حاملہ خواتین کو ویکسین اور فارمولا بھی فراہم کر رہی ہیں، جو شمالی کیمپ میں یونیسف کے تعاون سے قائم ایک صحت اسٹیشن پر دستیاب ہیں۔

ایسوسی ایشن نے 280 سے زائد صحت کے کارکنوں کو تنخواہ کی امداد فراہم کی ہے اور مصر و اردن کے ذریعے 155,000 افراد کو طبی سامان، خوراک، صفائی کی امداد اور کین گوشت فراہم کیا ہے۔

صدقاتِ ایسوسی ایشن

صدقاتِ ایسوسی ایشن نے غزہ میں تقریباً 2 ملین افراد کو صحت کی دیکھ بھال، خوراک، پناہ اور ہنگامی امداد فراہم کی ہے۔

اس نے ہسپتالوں کو چھ ایمبولینسیں اور ہزاروں ادویات کے ڈبے فراہم کیے ہیں، جبکہ دو خیمہ بستیوں میں 1,000 خاندانوں اور دو خیمہ اسکولوں میں 400 طلباء کو پناہ دی ہے۔

غزہ بھر میں، اس نے 22,000 خاندانوں کو خوراک کے پارسلز، 4,000 خاندانوں کو آٹا، 110,000 خاندانوں کو روٹی، 475 ٹینکرز پانی اور دو ٹرک پینے کا پانی فراہم کیا ہے۔

اس نے 1.2 ملین افراد کو گرم کھانے فراہم کیے ہیں، ہسپتالوں کو سات ٹن ایندھن فراہم کیا ہے، اور انسانی امداد جیسے کپڑے، کمبل، خیمے اور گوشت کی فراہمی جاری رکھی ہے۔

ترکی-فلسطین انسانی امدادی آپریشن کے تحت، 7 اکتوبر 2023 سے اے ایف اے ڈی کی نگرانی میں مرسین پورٹ سے مصر کے العریش پورٹ تک 16 امدادی جہاز بھیجے گئے ہیں۔

دریافت کیجیے
لوور میوزیم میں تاریخی تزئین و آرائش: "مونا لیزا" کے لئے خصوصی کمرہ
قیدیوں کی زبانی،الاباما جیل کہانی
ہاتشیپسوت کے تاریخی نوادرات
چار سو سال پرانا آشوری بازار
محبت کیا ہے؟
ترک فنکار، زنزیبار کی سمندری معیشت کو فنون کے ذریعے جانبرکر رہے ہیں
داتچہ میں عہدِ عثمانیہ کا غرق شدہ  بحری جہاز  17ویں صدی کی بحری تاریخ پر روشنی ڈال رہاہے
عہدِ عثمانیہ میں رمضان اور حضوری   دروس
ترک ڈرامے دنیا میں ترکیہ کے چہرے کو بدل رہے ہیں
آزادی فلسطین کی حامی وکیل عائشہ نور
ڈنمارک  کا آرکٹک سمندر  میں اپنے وجود  کو مضبوطی دلانے کے لیے 2 بلین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان
بنگلہ دیش کی طرف سے  ہندوستانی سیاست دان کی طرف سے اقوام متحدہ کے امن مشن کے مطالبے کی مذمت
ہیضے نے سوڈان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تو جاری جھڑپوں کے دوران 1200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے
یوکرین نے مغرب سے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو روس 'تمام ہتھیار' استعمال کرے گا: پوتن
آئی سی سی چیف:جنگی جرائم کی عدالت خطرے میں ہے
TRT گلوبل چیک کریں۔ اپنی رائے کا اشتراک کریں!
Contact us