دنیا
3 منٹ پڑھنے
اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے آر ایس ایف کی متوازی حکومت کو مسترد کر دیا
آر ایس ایف کے یک طرفہ اقدامات سوڈان کی خودمختاری، آزادی، وحدت اور علاقائی سالمیت کے اصولوں سے برعکس ہیں اور نہ صرف سوڈان کے مستقبل کے لئے بلکہ علاقائی امن کے لیے بھی خطرہ ہیں: سلامتی کونسل
اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے آر ایس ایف کی متوازی حکومت کو مسترد کر دیا
سوڈانی فوج کے اراکین دارالحکومت خرطوم، سوڈان میں ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے ساتھ لڑائی کے بعد تباہ شدہ فوجی گاڑیوں کے پاس سے گزر رہے ہیں۔ / Reuters
11 گھنٹے قبل

اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے سوڈان میں نیم فوجی پیرا ملٹری دستوں 'آر ایس ایف' کے متوازی حکومتی اتھارٹی کے اعلان کو مسترد کر دیا اور خبردار کیا ہے کہ یہ اقدام ملکی وحدت، علاقائی سالمیت اور خطے کے استحکام کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

سلامتی کونسل نے بروز بدھ جاری کردہ  بیان میں کہا ہے کہ "کونسل کے اراکین نے سوڈان پیرا ملٹری دستوں کے زیرِ قبضہ علاقوں میں  متوازی حکومتی اتھارٹی کے قیام کے اعلان کو مسترد کر دیا ہے ۔ کونسل کو اس بات پر "سخت تشویش" ہے۔ یہ اقدام ملک کو تقسیم کر سکتا ہے اور انسانی بحران کو مزید سنگین بنا سکتا ہے"۔

کونسل نے " سوڈان کی خودمختاری، آزادی، وحدت اور علاقائی سالمیت کے ساتھ اپنی وابستگی کا  واضح الفاظ میں اعادہ کیا اور زور دیا  ہےکہ ان اصولوں سے برعکس مذکورہ یکطرفہ اقدامات نہ صرف سوڈان کے مستقبل کے لئے بلکہ وسیع تر خطے کے  امن کے لیے بھی خطرہ ہیں"۔

کونسل کے اراکین نے، جون میں منظور شدہ  اور آر ایس ایف سے الفاشر کا محاصرہ ختم کرنے کے مطالبے پر مبنی،اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر  2736 کا حوالہ دیا اور کہا ہے کہ الفاشر انسانی امداد کا ایک اہم مرکز ہے لہٰذا  ان علاقوں میں لڑائی بند کی جائے  جہاں قحط اور شدید غذائی قلت کی اطلاعات  مل رہی ہیں۔

بیان میں شہر پر آر ایس ایف کے نئے حملے کی اطلاعات کا ذکر کیا گیا اور  کہا گیا ہے کہ"سلامتی کونسل کے اراکین نے آر ایس ایف پر زور دیا  ہےکہ وہ الفاشر تک بلا روک ٹوک انسانی امداد کی رسائی کو یقینی بنائے"۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق پیر کو آر ایس ایف کے ایک حملے میں کم از کم 57 شہری ہلاک ہو گئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں ابو شوک کیمپ کے 40 بے گھر افراد بھی شامل ہیں۔

کونسل نے سوڈان کے علاقے 'کردفان' میں حالیہ حملوں کی بھی مذمت کی جن کے نتیجے میں بھاری شہری جانی نقصان ہوا اور انسانی امدادی کارروائیاں متاثر ہوئی ہیں۔

مذاکرات کی اپیل

کونسل کے اراکین نے زور دیا  ہےکہ لڑائی کے خاتمے، پائیدار جنگ بندی کی یقین دہانی اور سوڈان کے تمام  سیاسی و سماجی عناصر کی شرکت سے  سیاسی تصفیے کی راہ ہموار کرنے کی خاطر مذاکرات کا دوبارہ آغاز  ضروری ہے۔

انہوں نے تمام فریقین سے شہریوں کے تحفظ کا، بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کا اور قرارداد 2736 پر عمل کا مطالبہ کیا  اور کہا ہے کہ  سنگین خلاف ورزیوں کی جوابدہی کی جائے۔

بیان میں تمام ممالک سے پائیدار امن کے لیے کوششوں کی حمایت اور  ایسے اقدامات سے گریز کی بھی اپیل کی ہے  جو تنازعے کو ہوا دے سکتے ہیں ۔

واضح رہے کہ اس وقت 'آر ایس ایف' شمالی اور مغربی کردفان کے کچھ حصوں، جنوبی کردفان اور بلیو نائل ریاستوں کے کچھ علاقوں اور دارفور کی پانچ میں سے چار ریاستوں پر قابض ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق سوڈان  فوج اور 'آر ایس ایف' کے درمیان اپریل 2023 سے جاری تنازعے میں 20,000 سے زائد افراد ہلاک اور 14 ملین سے زیادہ بے گھر ہو چکے ہیں۔

ایک امریکی یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد تقریباً 130,000 تک پہنچ چکی ہے۔

دریافت کیجیے
لوور میوزیم میں تاریخی تزئین و آرائش: "مونا لیزا" کے لئے خصوصی کمرہ
قیدیوں کی زبانی،الاباما جیل کہانی
ہاتشیپسوت کے تاریخی نوادرات
چار سو سال پرانا آشوری بازار
محبت کیا ہے؟
ترک فنکار، زنزیبار کی سمندری معیشت کو فنون کے ذریعے جانبرکر رہے ہیں
داتچہ میں عہدِ عثمانیہ کا غرق شدہ  بحری جہاز  17ویں صدی کی بحری تاریخ پر روشنی ڈال رہاہے
عہدِ عثمانیہ میں رمضان اور حضوری   دروس
ترک ڈرامے دنیا میں ترکیہ کے چہرے کو بدل رہے ہیں
آزادی فلسطین کی حامی وکیل عائشہ نور
ڈنمارک  کا آرکٹک سمندر  میں اپنے وجود  کو مضبوطی دلانے کے لیے 2 بلین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان
بنگلہ دیش کی طرف سے  ہندوستانی سیاست دان کی طرف سے اقوام متحدہ کے امن مشن کے مطالبے کی مذمت
ہیضے نے سوڈان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تو جاری جھڑپوں کے دوران 1200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے
یوکرین نے مغرب سے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو روس 'تمام ہتھیار' استعمال کرے گا: پوتن
آئی سی سی چیف:جنگی جرائم کی عدالت خطرے میں ہے
TRT گلوبل چیک کریں۔ اپنی رائے کا اشتراک کریں!
Contact us