امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کو دھمکی دی ہے کہ اگر وہ الاسکا میں ہونے والی ملاقات کے دوران یوکرین میں جنگ کے خاتمے پر رضامند نہ ہوئے تو انہیں 'انتہائی سنگین نتائج' کا سامنا کرنا پڑے گا۔
گزشتہ روز جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر پیوٹن تنازع ختم کرنے پر رضامند نہیں ہوتے ہیں تو کیا روس کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا تو ٹرمپ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہاں، وہ کریں گے۔
واشنگٹن ڈی سی کے کینیڈی سینٹر میں ایک بیان کے دوران انہوں نے کہا کہ انہیں بہت سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
امریکی صدر کا یہ بیان یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی اور دیگر یورپی رہنماؤں کے ساتھ ورچوئل ملاقات کے چند گھنٹوں بعد سامنے آیا۔
یہ تبصرہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر اپنی دوسری مدت میں پہلی بار پوٹن کے ساتھ ملاقات کی تیاری کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ الاسکا کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر اینکورج میں ہونے والی اس ملاقات کے نتیجے میں پوٹن، زیلنسکی اور ان کے ساتھ سہ فریقی سربراہی اجلاس کے قیام کا امکان ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ اگر وہ چاہیں تو ہم صدر پیوٹن صدر، زیلنسکی اور میرے درمیان فوری طور پر دوسری ملاقات کریں گے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 'شاید کوئی دوسری ملاقات نہ ہو کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ اس کا انعقاد مناسب نہیں ہے کیونکہ اگر مجھے وہ جوابات نہیں ملے جو ہمیں درکار ہیں تو پھر ہم دوسری ملاقات نہیں کریں گے۔'