18 اگست 2025
نائجیریا کے شمال مغربی صوبے سوکوٹو کے ایک مشہور بازار کے لیے 50 افراد کو لے جانے والی ایک کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد لاپتہ ہو گئے۔
بتایا گیا ہے کہ یہ افراداتوار کے روز ریاست کی مشہور گورونیو مارکیٹ جا رہے تھے جب کشتی الٹ گئی۔
ایجنسی برائے انسداد قومی آفات کے سربراہ زبیدار عمر نے ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ 10 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔
ایجنسی کا کہنا ہے کہ وہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے مقامی حکام اور ہنگامی امدادی کارکنوں کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ تین ہفتے قبل نائجیریا کے شمال وسطی علاقے نائجر میں 100 مسافروں کو لے جانے والی ایک کشتی الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے تھے۔