دنیا
2 منٹ پڑھنے
پوٹن جنگ سے باز نہیں آئیں گے:زیلنسکی
زیلنسکی نے کہا کہ انٹیلی جنس اور فوجی رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ پیوٹن "صرف امریکہ کے ساتھ ملاقات کو اپنی ذاتی فتح کے طور پر پیش کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور پھر پہلے کی طرح کام جاری رکھیں گے اور یوکرین پر پہلے کی طرح دباؤ ڈالیں گے
پوٹن جنگ سے باز نہیں آئیں گے:زیلنسکی
/ AA
12 اگست 2025

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن جنگ بندی کے بجائے 'نئی جارحانہ کارروائیوں' کی تیاری کر رہے ہیں۔

انھوں نے پیر کے روز اپنے خطاب میں کہا کہ 'اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ روسیوں کو جنگ کے بعد کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہونے کے اشارے ملے ہیں۔'

زیلنسکی نے کہا کہ انٹیلی جنس اور فوجی رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ پیوٹن "صرف امریکہ کے ساتھ ملاقات کو اپنی ذاتی فتح کے طور پر پیش کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور پھر پہلے کی طرح کام جاری رکھیں گے اور یوکرین پر پہلے کی طرح دباؤ ڈالیں گے۔

یوکرین کے صدر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ہے کہ روس امن کی تیاری کر رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ فوجیوں کی دوبارہ تعیناتی مزید حملوں  کی نشاندہی کرتی ہے۔

یوکرین کے صدر نے مزید کہا کہ کیف اپنے شراکت داروں کو میدان جنگ کی صورتحال، سفارتکاری اور روس کے مستقبل کے اقدامات کی منصوبہ بندی کے بارے میں آگاہ کرتا رہتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ یوکرین میں جنگ کے خاتمے سے متعلق بات چیت کے لیے الاسکا میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں پوٹن کی میزبانی کریں گے۔

نجی طور پر اس خوف سے کہ پیوٹن ناقابل قبول سمجھوتوں پر مجبور کرنے کے لیے ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کریں گے، یورپی رہنما بدھ کے روز زیلنسکی اور ٹرمپ دونوں کے ساتھ الگ الگ بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا تھا کہ زمین کے تبادلے کی ضرورت ہوگی  جسے زیلنسکی نے بعد میں مسترد کردیا۔

 دوسری  جانب،جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے فرانسیسی، برطانوی اور دیگر  رہنماؤں ، یورپی یونین اور نیٹو کے سربراہان کو ورچوئل مذاکرات کے لیے مدعو کیا ہے جس میں  ممکنہ امن مذاکرات کی تیاری ، علاقائی دعووں اور سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دریافت کیجیے
لوور میوزیم میں تاریخی تزئین و آرائش: "مونا لیزا" کے لئے خصوصی کمرہ
قیدیوں کی زبانی،الاباما جیل کہانی
ہاتشیپسوت کے تاریخی نوادرات
چار سو سال پرانا آشوری بازار
محبت کیا ہے؟
ترک فنکار، زنزیبار کی سمندری معیشت کو فنون کے ذریعے جانبرکر رہے ہیں
داتچہ میں عہدِ عثمانیہ کا غرق شدہ  بحری جہاز  17ویں صدی کی بحری تاریخ پر روشنی ڈال رہاہے
عہدِ عثمانیہ میں رمضان اور حضوری   دروس
ترک ڈرامے دنیا میں ترکیہ کے چہرے کو بدل رہے ہیں
آزادی فلسطین کی حامی وکیل عائشہ نور
ڈنمارک  کا آرکٹک سمندر  میں اپنے وجود  کو مضبوطی دلانے کے لیے 2 بلین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان
بنگلہ دیش کی طرف سے  ہندوستانی سیاست دان کی طرف سے اقوام متحدہ کے امن مشن کے مطالبے کی مذمت
ہیضے نے سوڈان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تو جاری جھڑپوں کے دوران 1200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے
یوکرین نے مغرب سے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو روس 'تمام ہتھیار' استعمال کرے گا: پوتن
آئی سی سی چیف:جنگی جرائم کی عدالت خطرے میں ہے
TRT گلوبل چیک کریں۔ اپنی رائے کا اشتراک کریں!
Contact us