محمد صلاح پروفیشنل فٹ بالرز ایسوسی ایشن (پی ایف اے) کے مینز پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
مصری کھلاڑی نے 29 گول اسکور کیے اور 18 اسسٹ فراہم کیے جس کی بدولت ریڈز نے گزشتہ سیزن میں چار میچ باقی رہتے ہوئے ریکارڈ 20 واں انگلش ٹائٹل اپنے نام کیا۔
صلاح نے 2017/18 اور 2021/22 کے سیزن میں بھی یہ ایوارڈ حاصل کیا تھا۔
33سالہ کھلاڑی نے حالیہ مہینوں میں فٹ بال رائٹرز ایسوسی ایشن اور پریمیئر لیگ پلیئر آف دی ایئر کے ایوارڈ حاصل کیے ہیں۔
ایسٹن ولا کے مورگن راجرز نے سال کے بہترین نوجوان کھلاڑی کا ایوارڈ جیتا جس میں انہوں نے انگلستان کے لئے سینئر بین الاقوامی ڈیبیو کیا ہے۔
صلاح کے ساتھ 2024/25 پی ایف اے پریمیئر لیگ کی سال کی بہترین ٹیم میں لیورپول کے ساتھی ورجل وان ڈجک، ریان گریونبرچ اور الیکسس میک ایلسٹر شامل ہیں۔
2017 میں لیورپول میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد، صلاح نے متعدد ریکارڈ توڑ دیے ہیں، جو بہت سے لوگوں کے خیال میں ناممکن تھا۔
اپنے پہلے سیزن میں انہوں نے پریمیئر لیگ میں 32 گول کرکے ہر سیزن میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ توڑ تے ہوئے کرسٹیانو رونالڈو اور لوئز سواریز کا 31 گولوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔
پی ایف اے جیتنے سے چند روز قبل صلاح نے پریمیئر لیگ کے افتتاحی میچ میں گول کرکے ایک اور ریکارڈ بھی توڑ دیا تھا اور وہ پریمیئر لیگ کے مسلسل 10 ابتدائی میچوں میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے تھے۔
انہوں نے مصر کے لئے 58 گول اسکور کیے ، مصر کے سابق کپتان حسام حسن 68 گول کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
لیورپول کے شائقین کی جانب سے "شاہِ مصر" کہلائے جانے والے صلاح نے اپریل میں لیورپول کے ساتھ معاہدے میں دو سال کی توسیع پر دستخط کیے تھے جس کے بعد کئی ماہ سے جاری قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہوگیا تھا۔