غّزہ جنگ
3 منٹ پڑھنے
فلسطینی ماں: ہمارے بچے موت کا انتظار کر رہے ہیں
اگر ناکہ بندی کو ختم کرنے اور غزہ میں خوراک اور ادویات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات نہ کیے گئے تو دس لاکھ بچے بھوک، بیماری اور بالآخر موت کے خطرے سے دوچار ہو سکتے ہیں: سیو دی چلڈرن
فلسطینی ماں: ہمارے بچے موت کا انتظار کر رہے ہیں
1.1 million children are at the risk of starvation / AP
15 مئی 2025

غزہ میں بچے شدید غذائی قلت کے بڑھتے ہوئے خطرے سے دوچار ہیں ۔

انٹیگریٹڈ فوڈ سکیورٹی درجہ بندی (IPC) کے نئے اعداد و شمار کے مطابق 93 فیصد لوگ بحرانی سطح کی شدید غذائی قلت یا اس سے بھی بدتر حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔

بھوک کے بحرانوں کی پیمائش کرنے والے ایک بین الاقوامی ادارے   IPCنے اپنی رپورٹ میں کہا  ہےکہ غزہ "قحط کے سنگین خطرے کا سامنا کر رہا ہے۔"

شمالی غزہ سے، جنگ بندی کے مختصر وقفے میں سیو دی چلڈرن کے ہیلتھ کیئر کلینک میں غذائی قلت کی شکایت سے زیرِ علاج چار بچوں کی 25 سالہ ماں نے کہا ہے کہ "ہم جانتے ہیں کہ بھوک کیسی لگتی ہے—ہم نے موت کا ذائقہ چکھا ہے۔ ہمارے بچے مرنے کے لئے صرف اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں "۔

سیو دی چلڈرن کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے امداد اور سامان کی مکمل ناکہ بندی نے خاندانوں کو زندہ رہنے کے لیے ناقابل تصور اقدامات کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ اگر ناکہ بندی کو ختم کرنے اور غزہ میں خوراک اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے  کے لیے فوری اقدامات نہ کیے گئے تو دس لاکھ بچے بھوک، بیماری اور بالآخر موت کے خطرے سے دوچار ہو سکتے ہیں۔

حالیہ دنوں میں شمالی غزہ کے خاندانوں نے زندہ رہنے کے لیے مایوس کن اقدامات کیے ہیں، جن میں جانوروں کا چارہ، خراب آٹا اور ریت ملا آٹا کھانا شامل ہے۔

اپنی حاملہ بیوی اور دو سالہ بچے کے ساتھ اس آزمائش کے شکار، شمالی غزہ میں رہنے والے ایک 30 سالہ باپ نے کہا ہے کہ "مجھے نہیں معلوم کہ اپنے خاندان کو کیسے کھلاؤں۔ یہاں کوئی خوراک نہیں ہے۔ میرے پاس ایسی چیزیں کھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں جو آپ تصور بھی نہیں کر سکتے"۔

انہوں نے مزید کہا  ہے کہ یہاں حالات انتہائی مایوس کن ہیں—ایک افراتفری  کا عالم ہے۔ ہمیں نہیں معلوم کہ ہمارا کیا انجام ہوگا۔ کوئی بھی باعزت زندگی نہیں گزار رہا۔ یہ سب ہمارے ساتھ کیوں ہو رہا ہے؟”

ہیومن رائٹس واچ (HRW) نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کا منصوبہ، جس کے تحت غزہ کے شہری ڈھانچے کو تباہ کرنا اور فلسطینی آبادی کو ایک چھوٹے علاقے میں محدود کرنا شامل ہے، انسانیت کے خلاف جرائم، نسلی صفائی اور نسل کشی کے جاری جرائم میں ایک سنگین اضافہ ہوگا۔

HRW کے مطابق، اسرائیلی افواج نے فلسطینی شہریوں کی جبری بے دخلی اور خوراک، پانی اور طبی امداد جیسی ضروری اشیاء پر سخت پابندیاں عائد کرنے کی حکمت عملی اپنائی ہے۔

یہ اقدامات اس منصوبے کا حصہ ہیں جسے سابق اسرائیلی جنرل گیورا ایلنڈ نے پیش کیا تھا اور جسے "جنرلز پلان" کہا جاتا ہے۔

اس منصوبے کے تحت شمالی غزہ کی شہری آبادی کو نکالنے اور باقی رہ جانے والے افراد کو جنگجو قرار دینے کی تجویز دی گئی ہے، تاکہ ان کے خلاف فوجی کارروائیوں کو جائز قرار دیا جا سکے۔

کئی تنظیموں نے دلیل دی ہے کہ یہ طریقہ کار شہریوں کو نشانہ بناتا ہے اور بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت امتیاز اور تناسب کے اصولوں کو کمزور کرتا ہے۔

ہیومن رائٹس واچ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں نے شدید خدشات کا اظہار کیا ہے کہ یہ اقدامات نسل کشی کے مترادف ہو سکتے ہیں۔ شہری ڈھانچے کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا اور انسانی امداد پر پابندی کو نسل کشی کنونشن کے تحت کسی قومی، نسلی، نسلی یا مذہبی گروہ کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کرنے کے ارادے کے ثبوت کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

دریافت کیجیے
لوور میوزیم میں تاریخی تزئین و آرائش: "مونا لیزا" کے لئے خصوصی کمرہ
قیدیوں کی زبانی،الاباما جیل کہانی
ہاتشیپسوت کے تاریخی نوادرات
چار سو سال پرانا آشوری بازار
محبت کیا ہے؟
ترک فنکار، زنزیبار کی سمندری معیشت کو فنون کے ذریعے جانبرکر رہے ہیں
داتچہ میں عہدِ عثمانیہ کا غرق شدہ  بحری جہاز  17ویں صدی کی بحری تاریخ پر روشنی ڈال رہاہے
عہدِ عثمانیہ میں رمضان اور حضوری   دروس
ترک ڈرامے دنیا میں ترکیہ کے چہرے کو بدل رہے ہیں
آزادی فلسطین کی حامی وکیل عائشہ نور
ڈنمارک  کا آرکٹک سمندر  میں اپنے وجود  کو مضبوطی دلانے کے لیے 2 بلین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان
بنگلہ دیش کی طرف سے  ہندوستانی سیاست دان کی طرف سے اقوام متحدہ کے امن مشن کے مطالبے کی مذمت
ہیضے نے سوڈان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تو جاری جھڑپوں کے دوران 1200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے
یوکرین نے مغرب سے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو روس 'تمام ہتھیار' استعمال کرے گا: پوتن
آئی سی سی چیف:جنگی جرائم کی عدالت خطرے میں ہے
TRT گلوبل چیک کریں۔ اپنی رائے کا اشتراک کریں!
Contact us