دنیا
2 منٹ پڑھنے
یورپی طاقتوں نے ایران کے لئے اُلٹی گنتی شروع کر دی
یورپی طاقتوں نے ایران پر دوبارہ اقوام متحدہ  پابندیوں کا نفاذ کرنے کے لئے  30 روزہ  اُلٹی گنتی شروع کر دی
یورپی طاقتوں نے ایران کے لئے اُلٹی گنتی شروع کر دی
یورپی یونین کی کاجا کالاس نے زور دیا ہے کہ 30 دن کا الٹی گنتی ایران کے ساتھ سفارتی حل تلاش کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ (تصویر: اے پی) / AP
15 گھنٹے قبل

یورپی طاقتوں نے ایران پر دوبارہ اقوام متحدہ  پابندیوں کا نفاذ کرنے کے لئے  30 روزہ  اُلٹی گنتی شروع کر دی ہے ۔

موضوع سے متعلق جاری کردہ بیان میں  یورپی یونین خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کالاس نے کہا ہے کہ  یہ مدت سفارت کاری کے لیے ایک اہم موقع بھی فراہم کرتی ہے۔

آج بروز  جمعہ صحافیوں سے بات چیت میں انہوں نے کہا ہے کہ "ہم اس 30 روزہ مہلت کے ساتھ ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔ ایسا مرحلہ  جو ہمیں واقعی سفارتی طریقے سے حل تلاش کرنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔ معاملات کو سلجھانے کے لیے ہمارے پاس 30 دن ہیں"۔

واضح رہے کہ فرانس، برطانیہ، اور جرمنی کی جانب سے یہ اقدام ،ایران کی2015 کے جوہری معاہدے کی خلاف ورزیوں پر،کئی  ہفتوں کی تنبیہات کے بعد سامنے آیا ہے۔ اس معاہدے میں ایران نے اپنے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کا وعدہ کیا تھا تاکہ اسے بین الاقوامی پابندیوں سے نجات مل سکے۔ اس میکانزم کے تحت، اگر ایران کو معاہدے کی پابندی میں قصوروار  پایا گیا تو معطل پابندیاں دوبارہ نافذ کی جا سکتی ہیں۔

ایران مناسب جواب دے گا

اس سے قبل، ایران نے 30 دن کی تجویز پر محتاط ردعمل ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا  تھا کہ وہ اس اقدام کا "مناسب جواب" دے گاجس  سے خدشہ پیدا ہوا  ہےکہ یہ قدم جوہری بحران کے پرامن حل کے لیے برسوں کی سفارتی کوششوں کو پٹری سے اتار سکتا ہے۔

تاہم، یورپی حکام محتاط امید کا اظہار کر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ نے آئندہ 30 دنوں کو نیا معاہدہ طے کرنے کے لئے ایک "موقع" قرار دیا ہے۔

فرانس کے وزیر خارجہ جین نوئل باروٹ نے ایران کے جوہری پروگرام میں اضافے کو روکنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا  ہےکہ یہ اقدام"سفارت کاری کے خاتمے کا اشارہ نہیں دیتا"۔

تہران کے ساتھ ایک سمجھوتہ کرنے اور پابندیوں کے خودکار نفاذ  سے پہلے ایک نئے تصادم کے سدّباب  کے لیے آئندہ  ہفتوں میں یورپی طاقتوں کی جانب سے بھرپور سفارتی کوششیں متوقع ہیں۔

دریافت کیجیے
لوور میوزیم میں تاریخی تزئین و آرائش: "مونا لیزا" کے لئے خصوصی کمرہ
قیدیوں کی زبانی،الاباما جیل کہانی
ہاتشیپسوت کے تاریخی نوادرات
چار سو سال پرانا آشوری بازار
محبت کیا ہے؟
ترک فنکار، زنزیبار کی سمندری معیشت کو فنون کے ذریعے جانبرکر رہے ہیں
داتچہ میں عہدِ عثمانیہ کا غرق شدہ  بحری جہاز  17ویں صدی کی بحری تاریخ پر روشنی ڈال رہاہے
عہدِ عثمانیہ میں رمضان اور حضوری   دروس
ترک ڈرامے دنیا میں ترکیہ کے چہرے کو بدل رہے ہیں
آزادی فلسطین کی حامی وکیل عائشہ نور
ڈنمارک  کا آرکٹک سمندر  میں اپنے وجود  کو مضبوطی دلانے کے لیے 2 بلین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان
بنگلہ دیش کی طرف سے  ہندوستانی سیاست دان کی طرف سے اقوام متحدہ کے امن مشن کے مطالبے کی مذمت
ہیضے نے سوڈان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تو جاری جھڑپوں کے دوران 1200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے
یوکرین نے مغرب سے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو روس 'تمام ہتھیار' استعمال کرے گا: پوتن
آئی سی سی چیف:جنگی جرائم کی عدالت خطرے میں ہے
TRT گلوبل چیک کریں۔ اپنی رائے کا اشتراک کریں!
Contact us