2 ستمبر 2025
پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخوا ہ کے ضلع بنوں میں آج علی الصبح ایک خودکش بمبار نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی فرنٹیئر کانسٹیبلری کے مقامی ہیڈکوارٹر کے گیٹ سے ٹکرا دی۔
ایک مقامی پولیس افسر نے بتایا کہ دھماکے کے بعد شدید فائرنگ اور متعدد دھماکے ہوئے جبکہ عسکریت پسند مبینہ طور پر سیکیورٹی تنصیبات میں داخل ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ حفاظتی قوتوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
ایک رہائشی نے بتایا کہ گاڑی کے کچھ حصے کوہاٹ روڈ پر بکھرے ہوئے دیکھے گئے۔
پولیس کے مطابق اب تک تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ کچھ عسکریت پسندوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
پولیس نے کانسٹیبلری کے ہیڈکوارٹر کے آس پاس کے علاقے کو سیل کر دیا ہے اور رہائشیوں کو آپریشن مکمل ہونے تک گھروں میں رہنے کو کہا گیا ہے۔