21 اپریل 2025
۔پوپ فرانسس، جو رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی رہنما تھے، پیر کے روز ویٹیکن کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو بیان کے مطابق انتقال کر گئے
ان کی قیادت ایک ہنگامہ خیز دور کے طور پر یاد کی جائے گی، جس میں انہوں نے اس قدیم ادارے میں اصلاحات لانے کی کوشش کی۔
ویٹیکن کے کیمرلینگو، کارڈینل کیون فیرل نے اعلان کرتے ہوئے کہا: "آج صبح 7بج کر 35 منٹ پر روم کے سربراہ، فرانسس کا انتقال ہو گیا ۔ ان کی پوری زندگی خدا اور کلیسا کی خدمت کے لیے وقف تھی۔"
پوپ فرانسس 88 برس کے تھے اور اپنی 12 سالہ اپنے پوپائی دور کے دوران مختلف بیماریوں کےشکار رہے۔