دنیا
2 منٹ پڑھنے
چین کا نیا طیارہ بردار بحری جہاز "فوجیان" آبنائے تائیوان میں
بین العلاقائی تجربات کرنا "طیارہ بردار جہاز کے تعمیری عمل کا ایک معمولی حصہ ہے"۔ یہ "کسی خاص ہدف کے خلاف نہیں ہے: چین بحریہ
چین کا نیا طیارہ بردار بحری جہاز "فوجیان" آبنائے تائیوان میں
چین کا تیسرا طیارہ بردار جہاز، فوجیان، اپنی پہلی سمندری آزمائش کے دوران 7 مئی 2024ء کو، اس تصویر میں دکھایا گیا ہے جو Xinhua نے جاری کی ہے۔ / AP
12 ستمبر 2025

چینی بحریہ نے، آج بروز  جمعہ، جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "چین  کا تیسرا اور جدید ترین طیارہ برداربحری  جہاز' فوجیان' حساس آبنائے  تائیوان سے گزر کرجنوبی بحیرہ چین میں پہنچ گیا ہے اور  "سائنسی تحقیقاتی تجربات اور تربیتی مشن" سر انجام دے رہا ہے۔

بحریہ کے ترجمان لینگ گووئی نے کہا  ہےکہ بین العلاقائی تجربات کرنا "طیارہ بردار جہاز کے تعمیری عمل کا ایک معمولی حصہ ہے" اور یہ "کسی خاص ہدف کے خلاف نہیں ہے" ۔

تاہم، سنگاپور کے ایس راجارتنام  بین الاقوامی تحقیقی اسکول  کے محقق ' کولن کوہ ' کا خیال ہے کہ فوجیان کا حساس آبنائے  تائیوان  سے گزر کے چین نے "ایک مضبوط فوجی طاقت ہونے  اور اس سے بھی بڑھ کرایک عظیم  بحری طاقت ہونے کا مظاہرہ کیا ہے۔  

 

انہوں نے کہا، "یہ  مظاہرہ ،چین کی نئی فوجی طاقت کو ظاہر کرنے اور ممکنہ مخالفین کو ایک واضح پیغام دینے کے لیے کیا گیا ہے۔"

دریں اثنا، تائیوان کی وزارت  دفاع نے جمعہ کو کہا  ہےکہ اس نے "مشترکہ انٹیلی جنس، نگرانی اور جاسوسی کے ذرائع استعمال کر کے مکمل صورتحال کو سمجھا اور مناسب ردعمل دیا ہے"۔

جاپان وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اس نے جمعرات کی دوپہر کو  تین چینی بحری جہازوں کو متنازع سینکاکو جزائر کے شمال مغرب میں تقریباً 200 کلومیٹر  جنوب مغرب کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ"ان میں سے، فوجیان طیارہ بردار جہاز کی پہلی بار جاپان میری ٹائم سکیورٹی  فورس نے تصدیق کی ہے۔"

جاپان نے جولائی میں کہا تھا کہ چین کی بڑھتی ہوئی فوجی سرگرمیاں اس کی سلامتی پر "سنگین اثرات مرتّب کر سکتی ہیں"۔ بیان میں گذشتہ اگست میں چینی فوجی طیارے کی اس کی فضائی حدود میں پہلی تصدیق شدہ دراندازی کا حوالہ دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ چین کے پاس دو  فعال طیارہ بردار جہاز 'لیاؤننگ اور شینڈونگ' موجود ہیں جبکہ فوجیان اس وقت بحری تجربات سے گزر رہا ہے۔

دریافت کیجیے
لوور میوزیم میں تاریخی تزئین و آرائش: "مونا لیزا" کے لئے خصوصی کمرہ
قیدیوں کی زبانی،الاباما جیل کہانی
ہاتشیپسوت کے تاریخی نوادرات
چار سو سال پرانا آشوری بازار
محبت کیا ہے؟
ترک فنکار، زنزیبار کی سمندری معیشت کو فنون کے ذریعے جانبرکر رہے ہیں
داتچہ میں عہدِ عثمانیہ کا غرق شدہ  بحری جہاز  17ویں صدی کی بحری تاریخ پر روشنی ڈال رہاہے
عہدِ عثمانیہ میں رمضان اور حضوری   دروس
ترک ڈرامے دنیا میں ترکیہ کے چہرے کو بدل رہے ہیں
آزادی فلسطین کی حامی وکیل عائشہ نور
ڈنمارک  کا آرکٹک سمندر  میں اپنے وجود  کو مضبوطی دلانے کے لیے 2 بلین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان
بنگلہ دیش کی طرف سے  ہندوستانی سیاست دان کی طرف سے اقوام متحدہ کے امن مشن کے مطالبے کی مذمت
ہیضے نے سوڈان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تو جاری جھڑپوں کے دوران 1200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے
یوکرین نے مغرب سے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو روس 'تمام ہتھیار' استعمال کرے گا: پوتن
آئی سی سی چیف:جنگی جرائم کی عدالت خطرے میں ہے
TRT گلوبل چیک کریں۔ اپنی رائے کا اشتراک کریں!
Contact us