دنیا
2 منٹ پڑھنے
چین نے گیسپروم کا کریڈٹ درجہ ایک نہیں دو نہیں تین دفعہ"اے" کر دیا
گیسپروم کا کریڈٹ درجہ اس کی اسٹریٹجک اہمیت اور روسی حکومت کے ساتھ اس کے قانونی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے: سی ایس سی آئی پینگ یوان
چین نے گیسپروم کا کریڈٹ درجہ ایک نہیں دو نہیں تین دفعہ"اے" کر دیا
(فائل) سینٹ پیٹرز برگ، روس میں ایک عمارت کی چھت پر نصب گزپروم کا لوگو دکھاتا ہوا منظر۔ / Reuters
ایک دن قبل

چین کی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی 'سی ایس سی آئی پینگ یوان' نے جمعہ کے روز امریکی پابندیوں کی شکار روسی تیل  کمپنی 'گیسپروم 'کو ملکی سطح پر' ٹرپل اے' درجہ دیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق  بیجنگ، روس کی بڑی بڑی  توانائی کمپنیوں کے لیے، اپنی ملکی بانڈ مارکیٹ کو دوبارہ کھولنے کی تیاری کر رہا ہے۔

'سی ایس سی آئی پینگ یوان' نے کہا ہے کہ "گیسپروم کا کریڈٹ درجہ اس کی اسٹریٹجک اہمیت اور روسی حکومت کے ساتھ اس کے قانونی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے"۔

ایجنسی نے مزید کہا ہے کہ کمپنی کے کریڈٹ نوٹ  پروفائل کی تقویت کا منبع  گلوبل پیٹرول اور گیس انڈسٹری  میں اس کی قائدانہ حیثیت اور روس کی توانائی منڈی میں اس کے اہم کردار جیسے مضبوط کاروباری پروفائل  ہے۔

روس اور چین کے  پاور آف سائبیریا 2 پائپ لائن کی منظوری دینے سے چند دن بعد 'ٹرپل اے'  کریڈٹ نوٹ اور مستحکم تائثر کی تصدیق ہو گئی ہے۔

گیسپروم نے یہ اعلان گذشتہ ہفتے روس کے  صدر ولادیمیر پوتن کے دورہ  چین کے  دوران کیا تھا۔

فنانشل ٹائمز کی بروز اتوار ذرائع کے حوالے سے شائع کردہ خبر کے مطابق گذشتہ ماہ کے آخر میں، سینئر چینی مالیاتی ریگولیٹروں نے روسی توانائی کے اعلیٰ عہدیداروں کوآگاہ کیا تھا کہ وہ ان کی کمپنیوں کے رینمنبی "پانڈا بانڈ" فروخت کرنے کے منصوبوں کی حمایت کریں گے ۔

واضح رہے کہ کمپنیاں عام طور پر چین میں بانڈ فروخت کرنے سے پہلے کریڈٹ ریٹ حاصل کرتی ہیں۔لیکن 'سی ایس سی آئی پینگ یوان' نے گیسپروم سے متعلقہ "بڑے پیمانے کے جغرافیائی سیاسی خطرات" کا حوالہ دیا ہے۔

یاد رہے کہ  2022 میں روس۔یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد امریکہ نے  گیسپروم پر  پابندیاں لگا دی تھیں۔

ریٹنگ ایجنسی نے کہا ہے کہ "پابندیوں اور جغرافیائی سیاسی خلل نے کمپنی کی کارروائیوں پر منفی اثر ڈالا  ہےجس کے نتیجے میں 2023 میں گیس کی برآمدی آمدنی اور حجم میں کمی آئی ہے۔

 جغرافیائی سیاسی منظرنامہ میں تبدیلیاں آپریشنل غیر یقینی صورتحال کا سبب بن  رہی ہیں"۔

گذشتہ مہینے 'سی ایس سی آئی پینگ یوان' نے مکمل روسی فیڈریشن  ملکیت والی ایک درمیانے درجے کی اپ اسٹریم آئل کمپنی "زارو بیزنفت" کو بھیAAA" "کریڈٹ نوٹ دیا تھا۔

دریافت کیجیے
لوور میوزیم میں تاریخی تزئین و آرائش: "مونا لیزا" کے لئے خصوصی کمرہ
قیدیوں کی زبانی،الاباما جیل کہانی
ہاتشیپسوت کے تاریخی نوادرات
چار سو سال پرانا آشوری بازار
محبت کیا ہے؟
ترک فنکار، زنزیبار کی سمندری معیشت کو فنون کے ذریعے جانبرکر رہے ہیں
داتچہ میں عہدِ عثمانیہ کا غرق شدہ  بحری جہاز  17ویں صدی کی بحری تاریخ پر روشنی ڈال رہاہے
عہدِ عثمانیہ میں رمضان اور حضوری   دروس
ترک ڈرامے دنیا میں ترکیہ کے چہرے کو بدل رہے ہیں
آزادی فلسطین کی حامی وکیل عائشہ نور
ڈنمارک  کا آرکٹک سمندر  میں اپنے وجود  کو مضبوطی دلانے کے لیے 2 بلین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان
بنگلہ دیش کی طرف سے  ہندوستانی سیاست دان کی طرف سے اقوام متحدہ کے امن مشن کے مطالبے کی مذمت
ہیضے نے سوڈان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تو جاری جھڑپوں کے دوران 1200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے
یوکرین نے مغرب سے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو روس 'تمام ہتھیار' استعمال کرے گا: پوتن
آئی سی سی چیف:جنگی جرائم کی عدالت خطرے میں ہے
TRT گلوبل چیک کریں۔ اپنی رائے کا اشتراک کریں!
Contact us