شمالی کوریا نے روس کو 152 ملی میٹر کے 1 کروڑ 20 لاکھ سے زائد گولے فراہم کیے ہیں ۔
یونہاپ خبر ایجنسی کی جنوبی کوریا فوجی انٹیلی جنس کے حوالے سے جاری کردہ خبر کے مطابق شمالی کوریا نے یوکرین کے خلاف جنگ میں مدد کے لئے روس کو 152 ملی میٹر کے ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد گولے فراہم کئے ہیں۔
دفاعی خفیہ ایجنسی 'ڈی آئی اے' کی ،مرکزی حزب اختلاف پارٹی کی ایک اسمبلی ممبر کو فراہم کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے ہتھیاروں اور گولہ بارود سے بھرے 28 ہزار کنٹینرروس بھیجے ہیں۔
وزارت دفاع کے ذیلی ادارے 'ڈی آئی اے' نے کہا ہے کہ"اگر 152 ملی میٹر کے گولوں کے حساب سے دیکھا جائے تو فراہم کیے گئے گولوں کی تعداد اندازاً 1 کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ ہے۔"
جنوبی کوریا کی انٹیلی جنس ایجنسی نے جون کے آخر میں دعویٰ کیا تھا کہ اگلے دو ماہ میں شمالی کوریا مزید فوجی روس بھیج سکتا ہے۔
جون 2024 میں پیانگ یانگ میں صدر کِم جونگ اُن اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کے بعدسے شمالی کوریا نے، یوکرین کے خلاف جنگ میں روس کی مدد کے لیے ہزاروں فوجی تعینات کئے ہیں اور یوکرین کے ساتھ سرحد ی علاقے کورسک کی تعمیر نو میں بھی شامل رہا ہے۔
اپریل میں، جنوبی کوریا کی جاسوسی ایجنسی نے دعویٰ کیا تھا کہ روس۔یوکرین جنگ میں روسی افواج کی صفوں سے لڑتے ہوئے شمالی کوریا کو ممکنہ طور پر 4,700 جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے جن میں سے 600 ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔