ایک دن قبل
انہوں نے کہا ہے کہ"ہم اس کاروائی کو منفی خیال کرتے ہیں کیونکہ یورپی افواج کا کوئی وجود نہیں ہے۔ یہ اصل میں زیادہ تر نیٹو کے بعض مخصوص رکن ممالک کے فوجی دستے ہیں۔ یوکرین میں جنگ کی وجوہات میں سے ایک وجہ یہاں نیٹو عناصر کی موجودگی ہے"۔
پیسکوف نے مزید کہا ہےکہ روس۔ یوکرین مذاکرات کو زیادہ مؤثر اور اعلیٰ سطحی بنانے کے لیے بہت اچھی تیاری کی ضرورت ہے۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ مستقبل قریب میں صدر پوتن اور صدر زیلنسکی کے درمیان کوئی ملاقات متوقع نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہےکہ روسی اور یوکرینی مذاکراتی وفود کے رہنما رابطے میں ہیں تاہم نئی ملاقات کے لیے کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے۔
۔