سیاست
3 منٹ پڑھنے
صدرِ برازیل کی طرف سے غزہ میں ہونے والے نسل کشی کی مذمت
لوئز انیاسیو لولا دا سلوا نے اسرائیلی قبضے کے خاتمے، ریاستِ فلسطین اور یوکرین میں قیام امن کا مطالبہ
صدرِ برازیل کی طرف سے غزہ میں ہونے والے نسل کشی کی مذمت
BRICS Summit in Rio de Janeiro / Reuters
5 گھنٹے قبل

برازیل کے صدر لوئز اناسیو لولا دا سلوا نے برکس کانفرنس کی افتتاحی  تقریر میں حالیہ عالمی تنازعات کے دوران کثیرالجہتی کے موجودہ حالات پر تنقید کی۔

اتوار کو ریو دی جنیریو میں  برکس ممالک کے 11رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے، لولا نے کہا کہ" فاشزم کی شکست اور اقوام متحدہ کے قیام کے 80 سال بعد" ہم نے کثیرالجہتی کے بے مثال زوال کا مشاہدہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید خبردار کیا کہ "محنت سے حاصل کی گئی کامیابیاں، جیسے کہ ماحولیاتی اور تجارتی نظام، خطرے میں ہیں۔"

اپنی تقریر میں، لولا نے غزہ پر اسرائیل کی بمباری کی سخت مذمت کی اور دنیا سے اپیل کی کہ وہ مداخلت کرے اور اس عمل کو روکے جسے انہوں نے اسرائیلی "نسل کشی" قرار دیا۔

انہوں نے کہا، "ہم اسرائیل کی غزہ میں نسل کشی، بے گناہ شہریوں کے اندھا دھند قتل اور فاقہ کشی کو جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال  کرنے کے خلاف خاموش نہیں رہ سکتے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ اس تنازع کا حل "صرف اسرائیلی قبضے کے خاتمے اور 1967 کی سرحدوں کے اندر ایک خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے ساتھ ممکن ہو سکتا ہے۔"

لولا نے ایران کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی اور یوکرین میں جنگ بندی اور پائیدار امن کے حصول کے لیے براہ راست مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے برکس گروپ پر زور دیا کہ وہ امن کو فروغ دینے اور بین الاقوامی تنازعات میں ثالثی کے لیے فعال کردار ادا کرے۔

لولا نے کہا، "جنگ میں سرمایہ کاری کرنا ہمیشہ امن میں سرمایہ کاری کرنے سے آسان ہوتا ہے،" اور مزید کہا کہ "جوہری تباہی کا خوف دوبارہ روزمرہ کی زندگی کا حصہ بن گیا ہے۔"

برازیل کے بائیں بازو کے رہنما نے مزید کہا کہ عالمی معیشت میں اس بلاک کی اسٹریٹجک اہمیت اور انصاف، پائیداری اور شمولیت پر مبنی ترقیاتی ماڈل کے لیے اس کے عزم کو دوبارہ اجاگر کیا ہے۔

انہوں نے  برکس  کی صلاحیتوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ  ساختی تبدیلیوں کی قیادت کرے اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کے درمیان تعاون کو بڑھائے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر یہ بلاک بین الاقوامی تجارت کے لیے امریکی ڈالر کے متبادل کی تلاش کرے  گا تو وہ 100 فیصد ٹیرف عائد کریں گے۔

چین کے صدر شی جن پنگ اس برکس اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے، جو 2012 میں اپنے ملک کے رہنما بننے کے بعد ان کی پہلی غیر حاضری ہوگی۔

ان کی جگہ ملک کے وزیر اعظم لی چیانگ اجلاس میں شریک ہوں گے۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کریں گے۔

یہ بلاک ابتدائی طور پر برازیل، روس، بھارت اور چین پر مشتمل تھا، اور ان کی پہلی کانفرنس 2009 میں منعقد ہوئ تھی۔

بعد میں اس اتحاد میں جنوبی افریقہ، مصر، ایتھوپیا، انڈونیشیا، ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو شامل کیا گیا۔ اجتماعی طور پر، برکس ممالک اب دنیا کی نصف سے زیادہ آبادی کی نمائندگی کرتے ہیں اور اس کی 40 فیصد اقتصادی پیداوار میں حصہ ڈالتے ہیں۔

برازیل نے اس اجلاس کے لیے چھ اسٹریٹجک ترجیحات کی نشاندہی کی ہے:  نظام صحت  میں عالمی تعاون؛ تجارت، سرمایہ کاری اور مالیات؛ ماحولیاتی تبدیلی؛ مصنوعی ذہانت کے لیے حکمرانی؛ امن قائم کرنا اور سلامتی؛ اور ادارہ جاتی ترقی۔

 

دریافت کیجیے
لوور میوزیم میں تاریخی تزئین و آرائش: "مونا لیزا" کے لئے خصوصی کمرہ
قیدیوں کی زبانی،الاباما جیل کہانی
ہاتشیپسوت کے تاریخی نوادرات
چار سو سال پرانا آشوری بازار
محبت کیا ہے؟
ترک فنکار، زنزیبار کی سمندری معیشت کو فنون کے ذریعے جانبرکر رہے ہیں
داتچہ میں عہدِ عثمانیہ کا غرق شدہ  بحری جہاز  17ویں صدی کی بحری تاریخ پر روشنی ڈال رہاہے
عہدِ عثمانیہ میں رمضان اور حضوری   دروس
ترک ڈرامے دنیا میں ترکیہ کے چہرے کو بدل رہے ہیں
آزادی فلسطین کی حامی وکیل عائشہ نور
ڈنمارک  کا آرکٹک سمندر  میں اپنے وجود  کو مضبوطی دلانے کے لیے 2 بلین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان
بنگلہ دیش کی طرف سے  ہندوستانی سیاست دان کی طرف سے اقوام متحدہ کے امن مشن کے مطالبے کی مذمت
ہیضے نے سوڈان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تو جاری جھڑپوں کے دوران 1200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے
یوکرین نے مغرب سے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو روس 'تمام ہتھیار' استعمال کرے گا: پوتن
آئی سی سی چیف:جنگی جرائم کی عدالت خطرے میں ہے
TRT گلوبل چیک کریں۔ اپنی رائے کا اشتراک کریں!
Contact us