چین کے سرکاری میڈیا سی سی ٹی وی کے مطابق چین اور آرمینیا کے رہنماؤں نے اتوار کے روز شمالی چین کے بندرگاہی شہر تیانجن میں ملاقات کے دوران اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی۔
چین کے صدر شی جن پنگ نے آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پاشینیان سے کہا کہ چین اور آرمینیا کو ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کرنی چاہیے اور تمام شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنا چاہیے۔
پاشینیان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے تیانجن میں ہیں جس کی میزبانی شی جن پنگ کر رہے ہیں۔
آرمینیا چین کے بیلٹ اینڈ روڈ روٹ پر موجود ممالک میں سے ایک ہے جس کا مقصد مشرقی ایشیا سے یورپی ممالک تک پہنچنا ہے۔
یہ اعلان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں کیا گیا، یہ ایک ایسا فورم ہے جس میں ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے رہنما شرکت کرتے ہیں۔
تیانجن میں پاشینیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے شی جن پنگ نے علاقائی اتحادوں کی تشکیل میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور عالمی جنوبی یکجہتی کے لئے اس کے وسیع تر عزم کو اجاگر کیا۔