27 اگست 2025
بارشوں نے علاقے کے بنیادی شہری ڈھانچے کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے ۔سیلابی ریلوں کے باعث پُل ٹوٹ گئے ، بجلی کی ترسیل منقطع ہو گئی اور ٹیلی کمیونیکیشن نظام ناکارہ ہو گئے ہیں۔
ریل اور سڑک کی آمدورفت میں بھی خلل پڑا ہے۔ بعض سڑکیں ٹریفک کے لئے بند ہو گئی ہیں اور متعدد ٹرینوں کے سفرمنسوخ کر دیئے گئے ہیں۔
امدادی کاروائیوں کے دوران ہزاروں سیلاب زدگان کو متاثرہ علاقوں سے نکال لیا گیا ہے۔
مون سون بارشیں جون اور ستمبر کے مہینوں میں جنوبی ایشیا کو متاثر کرتی ہیں اور
ہر سال خطے میں بڑے پیمانے کی قدرتی آفات اور حادثات کا باعث بنتی ہیں۔