امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کو خبردار کیا ہے کہ "فلسطینی ریاست کی حمایت کے اعلان کے بعد ہمارا کینیڈا کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنا 'بہت مشکل' ہو گیا ہے"۔
ٹرمپ نے براز جمعرات ٹروتھ سوشل سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "کینیڈا کو دیکھیں! اس نے فلسطین کو بحیثیت ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان، ہمارے ان کے ساتھ تجارتی معاہدے کو بہت دشوار بنا دے گا۔ افسوس ہے کینیڈا پر"۔
ٹرمپ کے یہ بیانات ایسے وقت پر سامنے آئے ہیں جب کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے بروز بدھ جاری کردہ اعلان میں کہا ہےکہ "ہمارا ملک، غزہ میں "ناقابل برداشت" انسانی صورتحال کے پیش نظر، ماہِ ستمبر میں، فلسطین کو بحیثیت ایک ریاست تسلیم کرلے گا"۔
کارنی نے اوٹاوا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ "کینیڈا، ستمبر 2025 میں متوقع 80 ویں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں فلسطین کو بحیثیت ایک ریاست کے تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے"۔ یہ بیان انہوں نے ایک آن لائن کابینہ اجلاس کی صدارت کے بعد دیا ہے۔