غّزہ جنگ
4 منٹ پڑھنے
اسرائیلی فوجیوں نے 'بیلی آئلش' اور 'مارک رفالو' کے نام توپ گولوں پر لکھ دیئے
اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے کی وجہ سے مشہور امریکی شخصیات 'بیلی آئلش' اور 'مارک رفالو' کے نام توپ گولوں پر لکھ دیئے
اسرائیلی فوجیوں  نے 'بیلی آئلش' اور 'مارک رفالو'  کے نام توپ گولوں پر لکھ دیئے
گازہ میں استعمال ہونے والے توپ خانے کے گولوں پر بلی ایلیش اور مارک روفلو کے نام کندہ [سوشل میڈیا] / x
26 اگست 2025

اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے کی وجہ سے  مشہور امریکی  شخصیات 'بیلی آئلش' اور 'مارک رفالو'  کے نام ،از راہِ تضحیک ،غزہ پر بمباری کے لیے استعمال کیے جا نے والے  توپ گولوں پر لکھ دیئے ہیں۔

پیر کے روز آن لائن گردش کرتی تصاویر میں 155 ملی میٹر کے گولے دکھائے گئے ہیں جن پر گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ اور ہالی ووڈ اداکار کے نام مارکر سے لکھے گئے تھے اور اس کے ساتھ  "آپ غزہ جا سکتے ہیں" کا طنزیہ جملہ رقم تھا۔

یہ حرکت  ایسے وقت  پر کی گئی ہے کہ  جب دونوں مشہور شخصیات غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی کے لیے آواز بلند کر رہی ہیں ۔

بیلی آئلش اور مارک رفالو ان سینکڑوں فنکاروں میں شامل ہیں جنہوں نے 2024 میں سابق امریکی صدر جو بائیڈن کوارسال کردہ اور  واشنگٹن سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے اور جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالنے کی اپیل پر مبنی ایک خط پر دستخط کیےتھے۔

اسی سال اکیڈمی ایوارڈ کی تقریب میں دونوں شخصیات نے  امن اور انسانی امداد کے مطالبے کو اجاگر کرنے کے لیے سرخ بیج لگائے تھے۔

مارک رفالو طویل عرصے سے اسرائیل کی طرف سے غزّہ میں جاری  تباہ کاریوں پر تنقید کرتے اور واشنگٹن پر  ہتھیار فروخت کر کے  ظالم کی حمایت کرنے کا الزام لگاتے چلے آ رہے ہیں۔

دنیا کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گلوکار شخصیات  میں سے 'بیلی آئلش' نے بھی سوشل میڈیا پر فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

انسانی ساختہ تباہی

امریکی فلمی ستارے مارک رفالو نے غزہ میں بھوک کو "انسانی ساختہ تباہی" قرار دیا اور عالمی رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ ،اسرائیل کی طرف سے غزّہ میں جاری  نسل کشی کو روکنے کے لیے اقدامات کریں۔

انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ "یہ کوئی قدرتی آفت نہیں ہے۔ یہ قحط نہیں ہے۔ یہ ایک انسانی ساختہ آفت ہے جس کا مقصد شہری آبادیوں کو قتل کرنا ہے۔ یہ ایک جُرم ہے اور اس جُرم کے مرتکب   اسرائیل اور آئی ڈی ایف ہیں"۔

انہوں نے مزید کہاہے کہ "غزہ کو بھوکا نہ رہنے دیں۔ آواز اٹھائیں۔ جب تک انصاف اور پائیدار امن قائم نہ ہو جائے رکیں نہیں۔ ہاں، ہمیں اس ظلم و جبر کو روکنا ہوگا۔ ہمیں یرغمالیوں کو واپس لانا ہوگا، اور ہمیں بچوں کے قتل کو روکنا ہوگا۔ اس جنگ میں مرنے والوں میں سے 80 فیصد سے زیادہ شہری ہیں۔ یہ پاگل پن ہے۔ کچھ کریں۔"

رفالو، بشمول ایوینجرز فرنچائز، متعدد  ایسی فلموں میں کام کر چُکے ہیں جنہیں آسکر کے لئے نامزد کیا گیا۔ انہوں  نے خاص طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یورپی رہنماؤں سے مداخلت کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ"آپ کہتے ہیں کہ آپ بھوکے لوگوں کی پرواہ کرتے ہیں۔ آپ کہتے ہیں کہ آپ جنگ کو روکنا چاہتے ہیں۔ کچھ کریں۔ جرمنی کچھ کرے۔ یورپ کچھ کرے۔ برطانیہ کچھ کرے۔ کیا ہم یہاں بیٹھ کر یہ سب ہوتا دیکھتے رہیں گے؟ یہ پاگل پن ہے۔ یہ دل دہلا دینے والا ہے۔"

اداکار کی یہ اپیل اقوام متحدہ تحفظِ خوراک  رپورٹ کے چند دن بعد سامنے آئی ہے کہ جس میں غزہ میں درپیش بھوک کو "انسانیت کی ناکامی" قرار دیا گیا ہے۔

ارپورٹ میں قوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا تھا کہ یہ بحران "خوراک کے بارے میں نہیں ہے بلکہ ان نظاموں کے جان بوجھ کر خاتمے کے بارے میں ہے جو انسانی بقا کے لیے ضروری ہیں۔"

اسرائیل کی طرف سے غزہ میں  نسل کشی

اسرائیل کی طرف سے جاری نسل کشی نے غزہ کو تباہ کر دیا ہےاور اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ دو سال کی تباہ کاریوں کے بعد علاقے میں  بھوک کا راج ہے۔

گذشتہ نومبر میں بین الاقوامی فوجداری عدالت نے غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت سوز جرائم کے الزام میں  اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور ان کے سابق وزیر دفاع یوآو گیلنٹ وارنٹِ  گرفتاری جاری کئے تھے۔

اسرائیل کو بین الاقوامی عدالت انصاف میں نسل کشی کے مقدمے کا بھی سامنا ہے۔

لیکن اس سب کے باوجود، اسرائیلی جارحیت کو امریکی حمایت حاصل ہے۔ امریکہ، اکتوبر 2023 سے تاحال اسرائیل کے لئے  اربوں ڈالر کے ہتھیاروں کی منظوری دے چُکا ہے۔

مذکورہ عالمی شہرت یافتہ  شخصیات کا مذاق ایسے وقت میں اڑایا جا رہا ہے جب اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی ردعمل میں اضافہ ہو  رہا ہے، عالمی سطح پر مظاہرے کئے جا رہے ہیں، بائیکاٹ مہمات شروع کی جا رہی  اور ہتھیاروں کی ترسیل بند کرنے کے مطالبات شدّت پکڑ رہے ہیں۔

دریافت کیجیے
لوور میوزیم میں تاریخی تزئین و آرائش: "مونا لیزا" کے لئے خصوصی کمرہ
قیدیوں کی زبانی،الاباما جیل کہانی
ہاتشیپسوت کے تاریخی نوادرات
چار سو سال پرانا آشوری بازار
محبت کیا ہے؟
ترک فنکار، زنزیبار کی سمندری معیشت کو فنون کے ذریعے جانبرکر رہے ہیں
داتچہ میں عہدِ عثمانیہ کا غرق شدہ  بحری جہاز  17ویں صدی کی بحری تاریخ پر روشنی ڈال رہاہے
عہدِ عثمانیہ میں رمضان اور حضوری   دروس
ترک ڈرامے دنیا میں ترکیہ کے چہرے کو بدل رہے ہیں
آزادی فلسطین کی حامی وکیل عائشہ نور
ڈنمارک  کا آرکٹک سمندر  میں اپنے وجود  کو مضبوطی دلانے کے لیے 2 بلین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان
بنگلہ دیش کی طرف سے  ہندوستانی سیاست دان کی طرف سے اقوام متحدہ کے امن مشن کے مطالبے کی مذمت
ہیضے نے سوڈان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تو جاری جھڑپوں کے دوران 1200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے
یوکرین نے مغرب سے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو روس 'تمام ہتھیار' استعمال کرے گا: پوتن
آئی سی سی چیف:جنگی جرائم کی عدالت خطرے میں ہے
TRT گلوبل چیک کریں۔ اپنی رائے کا اشتراک کریں!
Contact us