عالمی شہرت یافتہ گلوکار سمیع یوسف نے ایک طویل وقفے کے بعد ہفتے کے روز استنبول میں کانسرٹ دیا۔
“Ecstasy: Between Two Seas” کے عنوان سے منعقدہ اس کانسرٹ میں 25 ہزار کی شرکت سے شہریوں نے زبردست دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔
سمیع یوسف نے شو کا آغاز ترکی زبان میں خیر مقدمی کلمات سے کیا اور کہا کہ"سب کو خوش آمدید۔ اللہ ترکیہ اور ترک دنیا کی حفاظت کرے۔ اللہ پوری امت اور انسانیت کی حفاظت کرے۔ وہ اس قوم کو ہر برائی سے محفوظ رکھے، اور ہماری تمام دعائیں غزہ اور فلسطین میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہیں۔ ہم آپ کی آواز سن رہے ہیں۔ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ترکیہ اور انسانیت ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں۔ اللہ آپ کا مددگار اور محافظ ہو"۔
سمیع یوسف نے دنیا بھر کے بہترین موسیقاروں کے ساتھ اسٹیج شیئر کرنے کو اپنے لیے ایک اعزاز قرار دیا اور کہا کہ "استنبول اور اس ملک کا میرے دل میں ایک منفرد مقام ہے"۔
ان کے ساتھ چین، فرانس، برطانیہ اور اسپین کے مشہور فنکاروں کے ساتھ ساتھ ترک گلوکار بھی شامل تھے۔
اسپینش ڈیبیو اور غزہ کو خراج تحسین
سمیع یوسف نے کنسرٹ کا آغاز اپنے 2019 کے مشہور گانے “Nasimi” سے کیا اور اختتام پر دوبارہ اسی گانے کے ساتھ سامعین کو محظوظ کیا۔
75 رکنی آرکسٹرا کے ساتھ انہوں نے پہلی دفعہ اس کنسرٹ میں اپنے نئے البم “Ecstasy” کو متعارف کروایا۔
پروگرام میں خصوصی طور پر کنسرٹ کے لیے ترتیب دیے گئے گانے شامل تھے، جن میں “Between Sea and Sky” شامل تھا۔ جسے انہوں نے ترک مہتر بینڈ کے موسیقاروں کی سنگت میں گایا۔
کانسرٹ میں مولانا رومی اور یونس ایمرے کے الفاظ سے متاثر ہو کر لکھا ہوا گیت “In That Ocean” بھی شامل تھا۔ علاوہ ازیں سمیع یوسف نے “Eterna” اور “Amada نامی ہسپانوی گیت بھی گائے ۔
پروگرام میں خصوصی طور پر کنسرٹ کے لیے ترتیب دیے گئے گانے شامل تھے، جن میں “Between Sea and Sky” شامل تھا جس کے ساتھ مہتر بینڈ کے موسیقاروں نے سنگت کی “In That Ocean”۔ گیت مولانا اور یونس ایمرے کے افکار سے متاثر تھا اور اس میں مختلف تال اور دھنیں شامل تھیں۔ “Eterna” اور “Amada” میں ہسپانوی شاعری کو مرکزی حیثیت دی گئی ہے اور سمیع یوسف نے پہلی بار ان گیتوں کے ساتھ ہسپانوی زبان میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
فلیمینکو آرٹسٹ مورو نے ان دونوں گانوں میں ان کا ساتھ دیا۔
سمیع یوسف نے اپنی کمپوزیشن “The Meeting”، جو فضولی کے اشعار پر مبنی ہے، غزہ کے نام وقف کی۔
کنسرٹ کی آمدنی کا ایک حصہ فلسطین اور غزہ میں انسانی بحران سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے عطیہ کیا جائے گا۔