ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوعان نے، نائب صدر جیودت یلماز، انقرہ کے گورنر واسپ شاہین، حزب اقتدار 'جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ ' پارٹی کے انقرہ سےاسمبلی ممبر عثمان گوکچیک، پارٹی کے انقرہ ضلعی چیئرمین خاقان خان اعوزجان اورتحصیل' قزل جاحمام 'کے بلدیہ میئر سلیمان آجار پر مشتمل، وفد کے ہمراہ قزل جا حمام کی رہائشی " مظّفر گلشن" کے گھر کا دورہ کیا۔
صدر ایردوان، اپنے استقبال کے لئے جمع محلے کے رہائشیوں سے ہاتھ ملانے اور ان کے ساتھ مختصر بات چیت کے بعد " مظفر گلشن" کے گھر تشریف لےگئے جہاں گلشن کے اہل خانہ نے ان کا پُرتپاک خیر مقدم کیا۔
بات چیت کے دوران معمر خاتون گلشن نے صدر ایردوان کو بتایا کہ اس نے کچھ رقم بچا کر رکھی ہے اور وہ اسے فلسطینی بچوں تک پہنچانا چاہتی ہیں۔
صدر اردوعان نے ، دیگر عطیات کے ساتھ فلسطینی بچوں تک پہنچانے کے لئے یہ رقم اپنے سیکرٹری حسن دوعان کے حوالے کر دی ۔
اس موقع پر 'شہید لطفی گلشن' کے بیٹے میتے خان گلشن نے کہا کہ ان کے والد اور 2 رشتہ داروں نے صدارتی کمپلیکس پر حملے کے دوران جامِ شہادت نوش کیا اور 9 سال سے انہیں ایک شہید کے بیٹے کا فخر حاصل ہے۔
میتے خان گلشن نے کہا کہ اللہ میرے والد کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور آپ کو بھی ہمارے سروں پر سلامت رکھے۔ ہمیں آپ کی میزبانی کر کے بہت خوشی ہوئی ہے۔