9 گھنٹے قبل
پولینڈ نے روس کے مقابل اپنے طیارے فضاء میں بھیج دیئے ہیں۔
پولینڈ مسلح افواج کے آپریشنل ہیڈ کوارٹر نے کہا ہے کہ روس کے، پولینڈ کی سرحد کے قریب، مغربی یوکرین کو ہدف بنانے کے بعد پولینڈ فضائی حدود کاتحفظ یقینی بنانے کے لئے بروز اتوار علی الصبح پولینڈ اور اس کے اتحادیوں کے جنگی طیاروں کو فضاء میں بھیج دیا گیا ہے۔
پولینڈ آپریشنل کمانڈ نے سوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ہمارے اور ہمارے اتحادیوں کے طیارے ملکی فضائی حدود میں فعال ہو گئے ہیں۔ زمینی فضائی دفاعی نظام اور ریڈار نگرانی کا نظام بھی اعلیٰ ترین تیاری کی حالت میں کر دیا گیا ہے"۔
یوکرین فضائیہ کی طرف سے، روس کے میزائل اور ڈرون حملوں کی، وارننگ جاری کئے جانے کے بعد رات 3 بج کر 30 منٹ پر تقریباً پورے یوکرین میں فضائی حملے کے الارم بجائے گئے ہیں۔