پاکستان
2 منٹ پڑھنے
پاکستان میں موسمی سیلاب سے تباہی، ہلاکتوں کی تعداد 300 سے زائد
آفت کے آتے ہی حکام نے آگاہ کیا ہے کہ درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ برف کی پگھلاؤ میں تیزی آرہی ہے، اور حالیہ سالوں میں موسم برسات کا موسم آب و ہوا کی بحران کی وجہ سے مزید تباہ کن ہوتا جا رہا ہے۔
پاکستان میں موسمی سیلاب سے تباہی، ہلاکتوں کی تعداد 300 سے زائد
شدید بارشوں کے بعد، 15 اگست 2025ء کو، شمال مغربی پاکستان کے ضلع سوات، مینگورہ میں سیلابی پانی میں ڈوبا ہوا ایک فائر فائٹنگ گاڑی۔ / AP
16 اگست 2025

مقامی حکام نے ہفتے کے روز بتایا ہے کہ پاکستان میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی ہے۔

پاکستان میں موجودہ مون سون کے موسم کے دوران معمول سے زیادہ بارشیں ہوئیں، جس کے نتیجے میں سڑکیں اور عمارتیں بہہ گئیں، جس سے حالیہ ہفتوں میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

قومی آفات مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق، زیادہ تر ہلاکتیں خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقے میں ہوئیں، جہاں 211 افراد جاں بحق ہوئے۔

آزاد کشمیر میں مزید نو افراد ہلاک ہوئے، جبکہ شمالی گلگت بلتستان کے علاقے میں پانچ افراد  اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

زیادہ تر افراد اچانک آنے والے سیلاب اور گھروں کے گرنے سے ہلاک ہوئے، جبکہ 21 دیگر زخمی ہوئے۔

محکمہ موسمیات نے پاکستان کے شمال مغربی علاقوں کے لیے آئندہ چند گھنٹوں میں شدید بارشوں کی وارننگ جاری کی ہے اور عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جمعہ کے روز باجوڑ کے متاثرہ علاقے میں امدادی سامان لے جانے والا ایک ہیلی کاپٹرگر کر تباہ ہو گیا، جس میں عملے کے5  ارکان سمیت  دو پائلٹس شہید ہو گئے۔

’سڑکیں بند، امدادی ٹیمیں پیدل سفر کر رہی ہیں‘

صوبائی حکومت نے شدید متاثرہ پہاڑی اضلاع بونیر، باجوڑ، سوات، شانگلہ، مانسہرہ اور بلگرام کو آفت زدہ علاقے قرار دیا ہے۔

دریں اثنا، صوبائی ریسکیو ایجنسی نے اے ایف پی کو بتایا کہ تقریباً 2,000 ریسکیو کارکن نو متاثرہ اضلاع میں لاشوں کو ملبے تلے سے نکالنے اور امدادی کاروائیاں کرنے میں مصروف ہیں۔

خیبر پختونخوا کی ریسکیو ایجنسی کے ترجمان بلال احمد فہزی نے اے ایف پی کو بتایا، "شدید بارش، کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور بہہ جانے والی سڑکیں امداد کی فراہمی خاص طور پر بھاری مشینری اور ایمبولینسز کی نقل و حمل میں میں بڑی رکاوٹیں پیدا کر رہی ہیں ۔"

انہوں نے مزید کہا، "زیادہ تر علاقوں میں سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے، ریسکیو کارکن دور دراز علاقوں میں پیدل سفر کر کے کاروائیاں کر رہے ہیں۔"

انہوں نے کہا، "وہ زندہ بچ جانے والوں کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن بہت کم لوگ نقل مکانی کر رہے ہیں کیونکہ ان کے رشتہ دار یا عزیز ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں۔"

 

دریافت کیجیے
لوور میوزیم میں تاریخی تزئین و آرائش: "مونا لیزا" کے لئے خصوصی کمرہ
قیدیوں کی زبانی،الاباما جیل کہانی
ہاتشیپسوت کے تاریخی نوادرات
چار سو سال پرانا آشوری بازار
محبت کیا ہے؟
ترک فنکار، زنزیبار کی سمندری معیشت کو فنون کے ذریعے جانبرکر رہے ہیں
داتچہ میں عہدِ عثمانیہ کا غرق شدہ  بحری جہاز  17ویں صدی کی بحری تاریخ پر روشنی ڈال رہاہے
عہدِ عثمانیہ میں رمضان اور حضوری   دروس
ترک ڈرامے دنیا میں ترکیہ کے چہرے کو بدل رہے ہیں
آزادی فلسطین کی حامی وکیل عائشہ نور
ڈنمارک  کا آرکٹک سمندر  میں اپنے وجود  کو مضبوطی دلانے کے لیے 2 بلین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان
بنگلہ دیش کی طرف سے  ہندوستانی سیاست دان کی طرف سے اقوام متحدہ کے امن مشن کے مطالبے کی مذمت
ہیضے نے سوڈان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تو جاری جھڑپوں کے دوران 1200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے
یوکرین نے مغرب سے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو روس 'تمام ہتھیار' استعمال کرے گا: پوتن
آئی سی سی چیف:جنگی جرائم کی عدالت خطرے میں ہے
TRT گلوبل چیک کریں۔ اپنی رائے کا اشتراک کریں!
Contact us