ترکیہ
10 منٹ پڑھنے
ترکیہ: خاتونِ اوّل امینہ اردوعان کا مراسلہ عالمی ذرائع ابلاغ کی سرخیوں میں
ترکیہ کی خاتون اوّل امینہ اردوعان کا امریکہ کی خاتونِ اوّل میلانیا ٹرمپ کو، غزّہ کے بچوں کی حالتِ زار کے موضوع پر، ارسال کردہ مراسلہ عالمی ذرائع ابلاغ کی توجہ کا مرکز بن گیا
ترکیہ: خاتونِ اوّل امینہ اردوعان کا مراسلہ عالمی ذرائع ابلاغ کی سرخیوں میں
Emine Erdogan envía una carta a Melania Trump / TRT World
24 اگست 2025

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوعان کی اہلیہ امینہ اردوعان کی جانب سے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کو غزہ میں انسانی بحران کے حوالے سے بھیجے گئے خط نے عالمی ذرائع ابلاغ  وسیع اثرات مرتب کئے ہیں۔

 بی بی سی نے اپنی ویب سائٹ پر اس خط کے بارے میں شائع کردہ  خبر میں "ترک خاتون اول کا غزہ کے بچوں کے بارے میں میلانیا ٹرمپ سے رابطہ" کی سرخی استعمال کی ہے۔ خبر میں امینہ اردوعان کے اس بیان پر زور دیا گیا کہ "ہمیں اس ناانصافی کے خلاف اپنی آواز اور طاقت کو متحد کرنا ہوگا"۔

ٹیلی گراف نے لکھا ہے کہ اس خط کا مقصد میلانیا ٹرمپ کو غزہ میں امن کوششوں کی طرف راغب کرنا تھا۔ خبر رساں ادارے رائٹرز نے خط پر اپنی رپورٹ میں ' ترکیہ کی خاتون اول کی  میلانیا ٹرمپ سے اپیل: غزّہ کے موضوع پر بات کریں' کی سرخی بھی استعمال کی ہے۔

 اسکائی نیوز کی خبر کے مطابق ترکیہ کی خاتون اول نے میلانیا ٹرمپ سے کہا  ہےکہ وہ غزہ کے بچوں کے لیے وہی دلچسپی ظاہر کریں جو انہوں نے یوکرین کے بچوں کے لیے ظاہر کی تھی۔ فرانس کے لی پوائنٹ میگزین کی رپورٹ کے مطابق بیگم اردوعان نے بیگم ٹرمپ سے غزہ میں بچوں کی صورتحال کے بارے میں اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقات کرنے کو کہا ہے۔

اخبار "20 منٹس" کے مطابق خاتون اوّل اردوعان نے خاتون اوّل ٹرمپ سے کہا ہے کہ وہ نیتن یاہو کو "غزہ میں انسانی بحران کے خاتمے کے لئے" ایک خط بھیجیں اور انہیں یاد دلایا ہے کہ یہ "فلسطینی عوام کے حوالے سے یہ ایک تاریخی ذمہ داری" ہے۔

اخبار "لی فیگارو" نے اپنی خبر میں کہا ہے کہ  "بحیثیت ایک ماں، عورت اور انسان کے، خاتون اول ایردوان نے میلانیا ٹرمپ سے غزہ میں بچوں کے حقوق کا دفاع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جرمن چینل "این ٹی وی" کے آن لائن نیوز پورٹل نے "اردوعان کی اہلیہ نے میلانیا ٹرمپ کو جذباتی خط لکھا" کی سرخی استعمال کی ہے۔

 ڈیر اشپیگل میگزین نے یہ خبر شائع کی جس کا عنوان تھا "امینہ اردوعان نے میلانیا ٹرمپ سے فلسطینی بچوں کو بھوکا رکھنے پر آواز اٹھائی جائے۔

بلغاریہ کے سب سے بڑے نجی ٹیلی ویژن چینل 'بی ٹی وی' کے مطابق ترکیہ کی خاتون اول نے میلانیا ٹرمپ سے کہا ہے کہ وہ غزہ میں انسانی بحران کے خاتمے کے لیے اسرائیلی وزیر اعظم سے بات کریں۔

 اخبار "ڈینیونک" نے بھی اس خبر کو بغیر کسی تبصرہ کے استعمال کیا ہے۔ یونانی اخبار "ٹو ویما" نے "امینہ اردوعان کی میلانیا سے درخواست" کے عنوان سے خبر شائع کی اور اس بات پر زور دیا ہے کہ اردوعان نے میلانیا سے کہا  ہےکہ وہ فلسطینی بچوں کے لئے وہی حساسیت کا مظاہرہ کریں جس کا  انہوں نے یوکرین کے بچوں کے لئے کیا تھا۔ اخبار کا کہنا ہے کہ جب غزہ میں نسل کشی اور مہلک حملے ہو رہے ہیں ، اس دوران بیگم اردوعان نے میلانیا کو غزہ کے بچوں کے حوالے سے ایک خط بھیجا ہے۔

 اخبار "کاتھیمیرینی" نے یہ بھی رپورٹ کیا ہے  کہ امینہ اردوعان چاہتی ہیں کہ میلانیا غزہ کے بچوں کے لیے مداخلت کریں۔

 سوئس ویب سائٹ "سوئس انفو" نے اس خبر کو اس سرخی کے ساتھ رپورٹ کیا ہے کہ "اردوعان کی اہلیہ امینہ اردوعان نے میلانیا ٹرمپ کو غزہ میں 'ہلاک' ہونے والے 18 ہزار سے زائد بچوں پر بات کرنے کے لئے پکارا ہے۔ رپورٹ کے مطابق خاتون اول اردوعان نے مطالبہ کیا ہے کہ میلانیا ٹرمپ نے روس کے ساتھ جنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے بچوں کے لئے جس ہمدردی کا اظہار کیا تھا اسی ہمدردی کا اظہار وحشیانہ شکل میں قتل کئے جانے والے 18 ہزار سے زائد فلسطینی بچوں کے لیے بھی کریں۔

 اخبار "بلیک" نے اپنی خبر کو اس سرخی کے ساتھ شیئر کیا ہے کہ " امینہ اردوعان نے میلانیا ٹرمپ سے غزہ کے بچوں کے لیے مدد مانگی ہے"۔

 اخبار "20 منٹن" نے "مسز اردوعان نے مسز ٹرمپ سے غزہ کے بچوں کے لئے حرکت میں آنے کی  اپیل ہے" کو ترجیح دی ہے۔

 بیلجیئم کے اخبار 'لا لیبر' کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ کی خاتون اول نے اپنی امریکی ہم منصب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بنیامین نیتن یاہو کو ویسا ہی  'امن' خط بھیجیں جیسا کہ انہوں نے ولادیمیر پیوٹن کو بھیجا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اردوعان نے میلانیا ٹرمپ کی یوکرین جنگ میں ہلاک ہونے  والے بچوں کے لیے دِکھائی گئی حساسیت کی یاد دہانی کرائی اور مطالبہ کیا  ہے کہ غزہ کے لیے بھی اسی طرح کی انسانی ہمدردی دِکھائی  جائے۔

بیلجیئم کے سرکاری نشریاتی ادارے "وی آر ٹی" نے اپنی خبر کو "خاتون اول اردوعان کا میلانیا ٹرمپ کے نام خط: "غزّہ بچوں کے قبرستان میں تبدیل ہو گیا ہے" کی سرخی سے شائع کیا ہے۔

 چیک اخبار "بلسک" نے اس خبر کو اپنے پہلے  صفحے پر شائع کیا جس کا عنوان تھا "اردوعان کی اہلیہ نے میلانیا ٹرمپ کو غزہ میں بچوں کی حالتِ زار کے بارے میں ایک خط لکھا ہے"۔ خاتون اول اردوعان نے یوکرین کے بچوں کے لیے میلانیا ٹرمپ کی حساسیت کی تعریف کی اور ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کے بچوں کے لیے وہی دلچسپی ظاہر کریں جو انہوں نے یوکرین کے بچوں کے لیے کی تھی۔

 بوسنیا اور ہرزیگوینا کے نیوز پورٹل "کلیکس" نے امینہ اردوعان  کے غزہ کے بارے میں میلانیا ٹرمپ کو لکھے گئے خط کو وسیع کوریج دی اور "فرسٹ لیڈیز کے درمیان مواصلات" کی سرخی  استعمال کی ہے۔

 ڈینی اواز نیوز ویب سائٹ نے بھی کہا ہے  کہ ایردوان نے غزہ میں انسانی بحران کیطرف توجہ مبذول کروائی اور میلانیا ٹرمپ کو  ایک خط ارسال کیا ہے۔

 سربیا کی خبر رساں ایجنسی تنجوگ نے غزہ کے بارے میں خاتون اول اردوعان کے خط کی تفصیلی کوریج کی ہے۔ نیوز پورٹل "بلیک" نے یہ بھی لکھا ہے کہ "خاتون اول اردوعان نے میلانیا ٹرمپ سے کہا ہے کہ وہ نیتن یاہو کو ایک خط لکھیں جیسا کہ انہوں نے پوتن کو لکھا تھا۔ مونٹی نیگرو کے نیوز پورٹل "سی ڈی ایم" نے زور دے کر کہا  ہےکہ امینہ اردوعان  نے میلانیا ٹرمپ سے غزہ کے بچوں کے بارے میں بھی سوچنے کو کہا ہے۔

آسٹریلیا کی نیوز ویب سائٹ "نائن نیوز" نے خبر دی ہے کہ خاتون اول اردوعان نے میلانیا ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں انسانی بحران کے بارے میں اسی حساسیت کا مظاہرہ کریں جو انہوں نے یوکرین کی جنگ کے بارے میں ظاہر کی تھی۔

 ملائشیا کی نیوز ویب سائٹ 'فری ملائشیا ٹوڈے' کی شہ سرخی ہے کہ خاتون اول اردوعان نے میلانیا ٹرمپ سے غزہ کے بچوں کی حمایت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سنگاپور کی نیوز ویب سائٹ "دی اسٹریٹس ٹائمز" نے خبر کو "امینہ اردوعان  کی میلانیا ٹرمپ سے غزہ کے بچوں کی حمایت کرنے کی اپیل کی " کی سرخی سے  شائع کیا ہے۔ بنگلہ دیش کی سرکاری خبر رساں ایجنسی 'بنگلہ دیش سنگباد سنگتھا' (بی ایس ایس) نے خبر پر  "اردوعان کی اہلیہ امینہ اردوعان  نے میلانیا ٹرمپ سے غزہ کے بچوں کے لیے بات کرنے کی اپیل کی ہے" کی سرخی لگائی ہے۔

پاکستان کے اخبار "ڈان" نے امینہ اردوعان  کی جانب سے میلانیا ٹرمپ سے غزہ کے بارے میں بات کرنے کی اپیل کی شہ سرخی کے ساتھ خبر کو شائع کیا ہے۔ خبر میں کہا گیا ہےکہ امینہ اردوعان  نے میلانیا ٹرمپ کی جانب سے ولادیمیر پوتن کو یوکرین اور روس میں بچوں کے حوالے سے بھیجے گئے خط کا حوالہ دیا ہے۔

 "ٹائمز آف انڈیا" نیوز سائٹ نے " ترک خاتون اول کا خط بنام  میلانیا ٹرمپ : غزہ کے بچوں کے لیے بولو "کی سرخی لگائی ہے۔

 جاپان کی نیوز سائٹ 'جاپان ٹوڈے' نے بھی میلانیا ٹرمپ سے امینہ اردوعان کی اپیل سے متعلق  خبر شائع کی ہے۔

 قطر العربی الجدید نے لکھا  ہے کہ "خاتون اول اردوعان نے ان بچوں کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے جو اسرائیل کے حملوں اور ناکہ بندی کا شکار ہیں اور ان سنگین حالات میں  زندہ رہنے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

 الجزیرہ، الجزیرہ مبشر اور الجزیرہ عربی چینلوں نے خاتون اول اردوعان کے میلانیا ٹرمپ کو لکھے گئے خط کو وسیع کوریج دی ہے۔ سعودی عرب کے برطانیہ سے شائع ہونے والے عربی زبان کے اخبار 'سرکل الاوسط' نے امینہ اردوعان کا خط اپنے قارئین کے لیے پیش کیا ہے جس کا عنوان ہے "ترک صدر کی اہلیہ کی غزہ میں بچوں کے لیے ٹرمپ کی اہلیہ سے اپیل"۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں قائم اسکائی نیوز عربیہ ٹیلی ویژن نے "غزہ میں بچوں کی طرف توجہ مبذول کرانے کے لئے امینہ اردوعان کی اپیل" کے عنوان سے خبرنشر کی ہے۔

 اسرائیل کے اخبار  ماریو نے ترک صدر رجب طیب اردوعان کی اہلیہ امینہ اردوعان کا لکھا ہوا خط میلانیا ٹرمپ کو "وائٹ ہاؤس میں صدر کی اہلیہ: نیتن یاہو پر دباؤ ڈالیں" کے عنوان سے شائع کیا ہے۔

 یڈیوتھ اہرونوٹ اخبار نے بھی امینہ اردوعان کے میلانیا ٹرمپ کو ارسال کردہ  خط کو وسیع کوریج دی ہے۔

 فلسطینی اخبارات "القدس العارابی"، "قدس الاخباریہ"، "شہاب ایجنسی" اور "الحادات" نے امینہ اردوعان کے خط کو خبر بنایا ہے۔

 مصری اخبار "اوسات" نے امینہ اردوعان کے خط کو "ترک صدر کی اہلیہ نے غزہ میں بچوں کے لیے ٹرمپ کی اہلیہ سے ملاقات" کے عنوان سے قارئین کی نذر کیا ہے۔ لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی این این اے نے امینہ اردوعان کا خط اپنی ویب سائٹ پر شائع کیا ہے۔ " امینہ اردوعان نے میلانیا ٹرمپ سے غزہ میں بچوں کے بارے میں حرکت میں آنے کی اپیل کی" کے عنوان سے شائع کی گئی خبر میں کہا گیا ہے کہ خاتون اول اردوعان نے میلانیا ٹرمپ کی یوکرینی بچوں کے لئے حساسیت کو یاد دلایا اور کہا ہے کہ انہیں اسرائیلی فوج کی ناکہ بندی اور  جنگی حالات میں غزہ کے بچوں کی حالتِ زارپر بھی اسی  حساسیت کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

لبنانی میڈیا چینل ایم ٹی وی کی ویب سائٹ نے اپنے صفحے پر بیگم اردوعان کا خط شائع کیا جس کا عنوان تھا "اردوعان کی اہلیہ سے ٹرمپ کی اہلیہ کے لئے: "مجھے امید ہے کہ آپ غزہ کے بچوں کو بھی یہی امید دیں گی"۔

لبنان کی معروف نیوز ویب سائٹ لبنان ڈیبیٹ نے اردوعان کا خط شائع کیا ہے جس کا عنوان ہے "غزہ کے بچوں کے لئے بھی اسی طرح کی حساسیت کا مظاہرہ کریں۔" خبر میں اردوعان کی انسانی ہمدردی کی اپیل کی طرف توجہ مبذول کرائی گئی ہے۔

 مراکشی اخبار "استقلال" نے اس خط کو "ترک صدر کی اہلیہ کا ٹرمپ کی اہلیہ کے نام  پیغام" کی سرخی کے ساتھ شائع کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بیگم اردوعان نے غزہ میں بچوں کو درپیش مشکلات پر روشنی ڈالی اور ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے نام خط میں غزہ کی صورتحال پر متحرک ہونے کی اپیل کی ہے۔  ایران کے سرکاری ور نیم سرکاری ذرائع ابلاغ نے بھی خط کو وسیع کوریج دی ہے۔

 

 

دریافت کیجیے
لوور میوزیم میں تاریخی تزئین و آرائش: "مونا لیزا" کے لئے خصوصی کمرہ
قیدیوں کی زبانی،الاباما جیل کہانی
ہاتشیپسوت کے تاریخی نوادرات
چار سو سال پرانا آشوری بازار
محبت کیا ہے؟
ترک فنکار، زنزیبار کی سمندری معیشت کو فنون کے ذریعے جانبرکر رہے ہیں
داتچہ میں عہدِ عثمانیہ کا غرق شدہ  بحری جہاز  17ویں صدی کی بحری تاریخ پر روشنی ڈال رہاہے
عہدِ عثمانیہ میں رمضان اور حضوری   دروس
ترک ڈرامے دنیا میں ترکیہ کے چہرے کو بدل رہے ہیں
آزادی فلسطین کی حامی وکیل عائشہ نور
ڈنمارک  کا آرکٹک سمندر  میں اپنے وجود  کو مضبوطی دلانے کے لیے 2 بلین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان
بنگلہ دیش کی طرف سے  ہندوستانی سیاست دان کی طرف سے اقوام متحدہ کے امن مشن کے مطالبے کی مذمت
ہیضے نے سوڈان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تو جاری جھڑپوں کے دوران 1200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے
یوکرین نے مغرب سے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو روس 'تمام ہتھیار' استعمال کرے گا: پوتن
آئی سی سی چیف:جنگی جرائم کی عدالت خطرے میں ہے
TRT گلوبل چیک کریں۔ اپنی رائے کا اشتراک کریں!
Contact us