ترکیہ نے افغانستان کے صوبہ کنڑ زلزلہ زدگان کے لیے انسانی امداد روانہ کر دی ہے۔
ترکیہ وزارت دفاع نے بدھ کے روز ایکس سے جاری کردہ بیان میں کہا ہےکہ "افغانستان کے صوبہ کنڑ میں زلزلے کے بعد ترک فضائیہ کا امدادی سامان سے لدا A400M طیارہ ضلع قیصری کے ارکیلت ہوائی اڈّے سے روانہ ہوگیا ہے۔ یہ امدادی سامان ترکیہ محکمہ آفات و ہنگامی حالات AFAD اور ترک ہلال احمر کی جانب سے تیار کیا گیا ہے"۔
صوبہ کنار کے ایک طالبان اہلکار نے نام پوشیدہ رکھنے کی شرط پر اناطولیہ خبر ایجنسی کو بتایا ہےکہ کچھ امدادی سامان گذشتہ رات دور دراز علاقوں میں پہنچنا شروع ہوا، کیونکہ عبوری انتظامیہ نے ابتدائی طور پر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔
اہلکار نے کہا ہے کہ "مقامی لوگوں نے اپنے عزیزوں کی لاشیں ملبے تلے ہونے کی وجہ سے محفوظ مقمات پر منتقل ہونے سے انکار کر دیا ۔ اس کے بعد ہم نے خیمے اور دیگر ضروری اشیاء تقسیم کرنا شروع کر دی ہیں۔"
صوبہ کنڑ مشرقی افغانستان کا سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہے، جہاں اب تک 1,400 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
حکام نے کہا ہےکہ پہاڑی علاقے اور تباہ شدہ سڑکیں امداد پہنچانے میں مشکلات پیدا کر رہی ہیں، لیکن امدادی ٹیمیں پھر بھی تمام متاثرہ علاقوں تک پہنچ گئی ہیں۔
اہلکار نے کہا ہے کہ "ہم جہاں ممکن ہو گاڑیوں کے ذریعے امدادی سامان بھیج رہے ہیں۔ جہاں زلزلے کی وجہ سے راستے بند ہیں وہاں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے سامان پہنچایا جا رہا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے"۔