2 ستمبر 2025
113 میٹر طویل اور 3 ہزار 200 ٹن وزنی یہ جہاز، گیس ٹربائن اور ڈیزل انجن کے امتزاج سے 29 ناٹ سے زیادہ کی رفتار پکڑ سکتا ہے۔
دو ہفتے تک مسلسل سمندر میں سفر کر سکنے کی صلاحیت کا حامل ایچل، 10 ٹن وزنی ہیلی کاپٹر یا بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیاں لے جا سکتا ہے۔
یہ جہاز مقامی طور پر تیار کردہ اینٹی شپ میزائل، فضائی دفاعی نظام، عمودی لانچ سسٹم اور 76 ملی میٹر کی توپ سے لیس ہے۔
اس کے علاوہ جدید ریڈار اور الیکٹرانک وارفیئر سسٹم بھی شامل ہیں۔
مجّوزہ
ایچل کی تعمیر میں 200 ترک کمپنیوں نے حصہ لیا ا ور استعمال شدہ پرزوں کا 70 فیصد سے زیادہ ملکی پیداوار ہے۔