سیاست
4 منٹ پڑھنے
بحر الکاحل میں سونامی کا خطرہ ٹل گیا
سونامی وارننگ ہٹا لی گئی، ساحلی علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے، لاکھوں شہری اپنے گھروں کو واپس لوٹنا شروع ہو گئے
بحر الکاحل میں سونامی کا خطرہ ٹل گیا
Chile Pacific Tsunami / AP
31 جولائی 2025

بحر الکاہل کے ساحلی ممالک میں سونامی کی وارننگ اُٹھائے جانے کے بعد ، ساحلی علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے،لاکھوں شہری  اپنے گھروں کو واپس لوٹنا شروع ہو گئے ہیں۔

سونامی کی وارننگیں  روس کے جزیرہ نما 'کامچاتکا ' کے کھُلے  سمندرمیں شدید  زلزلے کے بعد  جاری کی گئی تھیں۔ زلزلے کی شدت 8.8  ریکارڈ کی گئی اور اسے   1900 کے بعد سے دنیا بھر میں ریکارڈ کیے گئے شدید ترین زلزلوں میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔

زلزلے کے بعد جاپان، امریکہ اور ایکواڈور سمیت ایک درجن سے زائد ممالک میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی تھی۔

کچھ علاقوں میں چار میٹر تک بلند طوفانی لہروں کی پیش گوئی کی گئی تھی جس کے باعث  شہری حیات میں  وسیع پیمانے پر خلل پیدا ہوا تھا۔

پیرو نے بحر الکاہل پر واقع اپنی نصف سے زیادہ بندرگاہوں کو بند کر دیا اور ہوائی نے ماؤئی جزیرے کے لیے پروازیں منسوخ کر دی تھیں۔

تاہم بدھ کی شام تک کسی بڑی تباہی کے خدشات کم ہو گئے اور یکے بعد دیگرے متعدد  ممالک نے سونامی وارننگ ختم کر دی ہے۔

جاپان میں تقریباً دو ملین لوگوں کو بلند مقامات  پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن بعد میں یہ وارننگیں ہٹا دی گئی ہیں۔ ملک میں 2011 کے سونامی سے متاثرہ  جوہری پلانٹ'فوکوشیما' کو بھی، بطور حفظِ ماتقدّم،  عارضی طور پر خالی کرا لیا گیا تھا۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان میں زلزلے کے نتیجے میں واحد موت ریکارڈ کی گئی ہے۔ہلاک ہونے والی ایک جاپانی عورت ہے جس کی گاڑی زلزلے سے فرار کے دوران چٹان سے لڑھک گئی تھی۔

چلّی  وزارت داخلہ نے ایک انخلاء آپریشن میں  1.4 ملین لوگوں کو ساحلی علاقوں سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا اور کہا تھا کہ شائدیہ ملکی تاریخ کی " سب سے بڑی نقل مکانی" ہے۔ بعد ازاں  حکام نے کسی  جانی یا  مالی نقصان  کی اطلاع نہیں دی اور سمندری لہروں کے  صرف 60 سینٹی میٹر بلندی تک پہنچنے کا اعلان کیا ہے۔

ایکواڈور کے گالاپاگوس جزائر میں ، جہاں تین میٹر تک بلند لہروں کی توقع کی جا رہی تھی، سمندر صرف ایک میٹر سے تھوڑا زیادہ بلند ہوا ہے اورعلاقے میں آفت سے  کوئی نقصان نہیں ہوا۔ سانتا کروز کی رہائشی، اسابیل گریجالوا نے کہا ہے کہ "سب کچھ معمول پر ہے اور میں واپس کام پر جا رہی ہوں"۔

اس سے پہلےاعلانات، ہنگامی حالات وارننگیں اور پارکوں کی بندش  ساحلوں اور ساحلی تفریحی مقامات کے خالی ہونے کا سبب بنی تھی ۔ سیاحوں کو بحری ٹوئر کشتیوں سے اتار لیا گیا اور متاثرہ علاقوں میں اسکول بند کر دیے گئے تھے۔

زلزلے کے سب سے زیادہ متاثرہ ملک 'روس'

سونامی نے   سب سے زیادہ روس کو متاثر کیا ہے۔ ملک کے بندرگاہی قصبے ' سیویرو-کوریلسک' میں  ایک مچھلی فیکٹری   پانی میں ڈوب گئی  اور سیلابی پانی، فیکٹری کے ملبے کو،  ملک کے اندرونی علاقوں تک  بہا لے گیا ہے۔ روس کے سرکاری ٹیلی ویژن پر دکھائے گئے ویڈیو مناظر  میں عمارتوں اور سامان کو سمندر میں بہتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

باوجودیکہ بہت شدید نہیں تھا زلزلے نے روس کے دُور دراز مشرقی علاقے میں معمولی نقصان پہنچایا ہے اور کچھ افراد کے زخمی ہونے کا بھی سبب بنا ہے۔ سائنسدانوں نے زلزلے سے فوراً بعد' کلوچوسکوئے آتش فشاں' کے پھٹنے کی بھی اطلاع دی ہے۔ آتش فشانی دھانے سے "لاوا" بہتا ہوا دیکھا گیاہے۔

 امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق یہ زلزلہ 1900 کے بعد سے دنیا بھر میں ریکارڈ کیے گئے 10 سب سے طاقتور زلزلوں میں سے ایک تھا۔زلزلے کے بعد درجنوں ضمنی جھٹکے بھی  آئے ہیں جن میں سے ایک کی شدت 6.9 تھی۔ روسی ماہرین نے خبردار کیا  ہےکہ آئندہ دنوں میں 7.0 یا اس سے زیادہ شدت کے ضمنی زلزلے  آ سکتے  ہیں۔

دریافت کیجیے
لوور میوزیم میں تاریخی تزئین و آرائش: "مونا لیزا" کے لئے خصوصی کمرہ
قیدیوں کی زبانی،الاباما جیل کہانی
ہاتشیپسوت کے تاریخی نوادرات
چار سو سال پرانا آشوری بازار
محبت کیا ہے؟
ترک فنکار، زنزیبار کی سمندری معیشت کو فنون کے ذریعے جانبرکر رہے ہیں
داتچہ میں عہدِ عثمانیہ کا غرق شدہ  بحری جہاز  17ویں صدی کی بحری تاریخ پر روشنی ڈال رہاہے
عہدِ عثمانیہ میں رمضان اور حضوری   دروس
ترک ڈرامے دنیا میں ترکیہ کے چہرے کو بدل رہے ہیں
آزادی فلسطین کی حامی وکیل عائشہ نور
ڈنمارک  کا آرکٹک سمندر  میں اپنے وجود  کو مضبوطی دلانے کے لیے 2 بلین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان
بنگلہ دیش کی طرف سے  ہندوستانی سیاست دان کی طرف سے اقوام متحدہ کے امن مشن کے مطالبے کی مذمت
ہیضے نے سوڈان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تو جاری جھڑپوں کے دوران 1200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے
یوکرین نے مغرب سے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو روس 'تمام ہتھیار' استعمال کرے گا: پوتن
آئی سی سی چیف:جنگی جرائم کی عدالت خطرے میں ہے
TRT گلوبل چیک کریں۔ اپنی رائے کا اشتراک کریں!
Contact us