10 اگست 2025
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوعان نے کہا ہے کہ اسرائیل کا، غزہ پر فوجی کنٹرول کا، فیصلہ قطعاً قابلِ قبول نہیں ہے۔
ترکیہ صدارتی دفتر محکمہ اطلاعات کے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر رجب طیب اردوعان نے ہفتے کے روز فلسطین کے صدر محمود عباس کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی ہے۔
مذاکرات میں دونوں رہنماؤں نے غزہ پر اسرائیلی حملوں اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
صدر اردوعان نے ایک دفعہ پھر اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ ترکیہ فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے اور اس موقف پر قائم رہے گا۔
انہوں نے فرانس، برطانیہ اور کینیڈا کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے متعلقہ بیانات کو قیمتی قرار دیا ،مغرب میں اسرائیل پر بڑھتی ہوئی تنقید کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ ترکیہ ،خطے میں امن کے لیے ، کوششیں جاری رکھے گا۔