روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ہے۔
روس وزارت خارجہ کے ترجمان نے منگل کے روز ویب سائٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا ہےکہ لاوروف شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے چین کے دورے پر ہیں۔ لاوروف نے چینی رہنما کو روس کے صدر ولادی میر پوتن کا دوستانہ سلام پیش کیا اور ان کی طرف سے نیک خواہشات سے آگاہ کیا۔
بیان کے مطابق فریقین نے دوطرفہ سیاسی روابط سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بات چیت میں پوتن کے آئندہدورہ چین کی تیاریوں کا موضوع بھی شامل تھا۔
واضح رہے کہ صدر ولادی میر پوتن 3 ستمبر کو چین کا دورہ کریں گے۔ دورے کی مصروفیات کے دوران پوتن ،شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے اور دوسری جنگ عظیم میں جاپان کے مقابلے میں چین کی فتح کی سالانہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔