غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
ماہ مئی سے ابتک غزہ میں امداد حاصل کرنے کے دوران تقریباً 1,800 افراد ہلاک
حقوق انسانی دفتر کا کہنا ہے کہ زیادہ تر ہلاکتیں اسرائیلی افواج کی طرف سے امداد کی جگہوں اور امدادی قافلوں کی گزرگاہوں کے قریب فائرنگ کی وجہ سے ہوئی ہیں۔
ماہ مئی سے ابتک غزہ میں امداد حاصل کرنے کے دوران تقریباً 1,800 افراد ہلاک
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ مئی کے آخر سے اب تک غزہ میں امداد حاصل کرنے کی کوشش میں تقریباً 1800 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ / AFP
16 اگست 2025

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے کہا ہے کہ مئی کے آخر سے غزہ میں امداد حاصل کرنے کی کوشش کے دوران کم از کم 1,760 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں، جو اگست کے آغاز میں جاری کردہ پچھلے اعداد و شمار سے کئی سو زیادہ ہیں۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے مقبوضہ فلسطینی علاقے نے ایک بیان میں کہا: "27 مئی سے 13 اگست تک کم از کم 1,760 فلسطینی امداد حاصل کرنے کی کوشش میں ہلاک ہوئے؛ جن میں سے 994 غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن (GHF) کے مقامات کے قریب اور 766 سپلائی قافلوں کے راستوں پر مارے گئے۔

ان میں سے زیادہ تر ہلاکتیں اسرائیلی افواج کے ہاتھوں ہوئیں۔"

یہ تعداد یکم اگست کو رپورٹ کی گئی 1,373 اموات کے اعداد و شمار سے زیادہ ہے۔

امداد کے مقامات موت کے کنوئیں بن  گئے

غزہ کی سول ڈیفنس نے کہا کہ جمعہ کو اسرائیلی فائرنگ سے کم از کم 38 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 12 وہ لوگ شامل ہیں جو انسانی امداد کے انتظار میں تھے۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس کے فوجی "حماس کی عسکری صلاحیتوں کو ختم کرنے" پر کام کر رہے ہیں اور "شہری نقصان کو کم کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔"

بدھ کے روز، اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف نے کہا کہ غزہ میں ایک نئے زمینی حملے کے منصوبے منظور کر لیے گئے ہیں، جن کا مقصد "حماس کو شکست دینا" اور "باقی یرغمالیوں کو آزاد کرانا" ہے۔

 اس جارحیت   میں علاقے کے سب سے زیادہ گنجان آباد علاقے غزہ شہر اور قریبی پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنانے کا خدشہ  ہے۔

اسرائیلی حکومت کے نسل کشی کو بڑھانے کے منصوبوں کو بین الاقوامی تنقید اور اندرونی مخالفت کا سامنا ہے۔

اقوام متحدہ کے حمایت یافتہ ماہرین نے غزہ میں وسیع پیمانے پر جبری بھوک کے خطرے سے خبردار کیا ہے، جہاں اسرائیل نے انسانی امداد کی ترسیل کو سختی سے محدود کر دیا ہے۔

 

دریافت کیجیے
لوور میوزیم میں تاریخی تزئین و آرائش: "مونا لیزا" کے لئے خصوصی کمرہ
قیدیوں کی زبانی،الاباما جیل کہانی
ہاتشیپسوت کے تاریخی نوادرات
چار سو سال پرانا آشوری بازار
محبت کیا ہے؟
ترک فنکار، زنزیبار کی سمندری معیشت کو فنون کے ذریعے جانبرکر رہے ہیں
داتچہ میں عہدِ عثمانیہ کا غرق شدہ  بحری جہاز  17ویں صدی کی بحری تاریخ پر روشنی ڈال رہاہے
عہدِ عثمانیہ میں رمضان اور حضوری   دروس
ترک ڈرامے دنیا میں ترکیہ کے چہرے کو بدل رہے ہیں
آزادی فلسطین کی حامی وکیل عائشہ نور
ڈنمارک  کا آرکٹک سمندر  میں اپنے وجود  کو مضبوطی دلانے کے لیے 2 بلین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان
بنگلہ دیش کی طرف سے  ہندوستانی سیاست دان کی طرف سے اقوام متحدہ کے امن مشن کے مطالبے کی مذمت
ہیضے نے سوڈان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تو جاری جھڑپوں کے دوران 1200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے
یوکرین نے مغرب سے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو روس 'تمام ہتھیار' استعمال کرے گا: پوتن
آئی سی سی چیف:جنگی جرائم کی عدالت خطرے میں ہے
TRT گلوبل چیک کریں۔ اپنی رائے کا اشتراک کریں!
Contact us