ایرانی حکام نے ہفتے کے روز تہران میں اسرائیلی ایجنٹوں کی ڈرون فیکٹری پر چھاپہ مارا ہے۔
ایران پولیس کے مطابق فیکٹری میں اسرائیلی ایجنٹ ڈرون بنا رہے تھے ۔ جاری کئے گئے ویڈیو مناظر میں چھاپے والی جگہ پر ڈرون طیاروں کے پرزے اور دھماکہ خیز مواد دِکھائی بھی دے رہا ہے۔
پولیس نےفیکٹری کے محل وقوع کا ذکر نہیں کیا صرف اتنا کہا ہے کہ یہ ایران کے دارالحکومت میں واقع ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسرائیل نے ایران پر حملوں کے دوران خودکش ڈرون استعمال کیے تھے۔
حملوں کے بعد ایرانی حکام نے مختلف شہروں، خاص طور پر تہران اور اصفہان، میں اسرائیل کے لیے اس قسم کے ڈرون بنانے والی کئی ورکشاپیں ضبط کر لی تھیں۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روزہ تنازعہ 13 جون کو اس وقت شروع ہوا جب تل ابیب نے ایرانی فوجی، جوہری اور شہری مقامات پر بلا اشتعال فضائی حملے کیے، جن میں ایران کی وزارت صحت کے مطابق کم از کم 606 افراد ہلاک اور 5,332 زخمی ہوگئے تھے۔
تہران نے جوابی میزائل اور ڈرون حملے کیے۔ یروشلم کی عبرانی یونیورسٹی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ان حملوں میں اسرائیل میں کم از کم 29 افراد ہلاک اور 3,400 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے ۔
یہ تنازعہ 24 جون کو امریکی ثالثی میں طے پانے والی فائر بندی سے ختم ہوا تھا۔