سیاست
3 منٹ پڑھنے
ٹرمپ نے برازیل کے تجارتی سامان پر 50 فیصد ٹیرف لگا دیا
اگر جوابی کارروائی کی گئی تو اضافی محصولات عائد کئے جائیں گے۔ اضافی محصولات پہلے سے عائد شدہ 50 فیصد میں شامل کر دیئے جائیں گے
ٹرمپ نے برازیل کے تجارتی سامان پر 50 فیصد ٹیرف لگا دیا
The former president could face up to 30 years in prison if convicted. / AP
17 گھنٹے قبل

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے، برازیل کے سابق صدر جائر بولسونارو کے ساتھ  ناروا سلوک اور امریکی پلیٹ فارموں کے خلاف سنسرشپ کی وجہ سے، برازیل سے امریکہ آنے والے تمام تجارتی سامان پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

ٹرمپ نے بدھ کے روز ٹروتھ سوشل سے جاری کردہ ایک خط میں بولسونارو کے خلاف جاری مقدمے کو "بین الاقوامی شرمندگی" قرار دیا ہے۔

ٹرمپ نے بولسونارو کو ان کے دورِ حکومت کے دوران "دنیا بھر میں ایک انتہائی معزز رہنما" کہہ کر سراہا تھا ۔ ان کے خلاف مقدمے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا ہے کہ "یہ مقدمہ ہرگز  نہیں چلنا چاہیے تھا۔ یہ ایک انتقامی کاروائی  ہے جسے فوراً ختم ہونا چاہیے!"۔

بولسونارو اور ان کے سات ساتھیوں کے، برازیل سپریم کورٹ  کے سابق جج اور ان کے ساتھیوں کے خلاف سرزد کردہ جرائم کا اعتراف کرنے کے بعد، ان پر اقدامِ  بغاوت کے الزام  میں مقدمہ چلایا گیا تھا۔

 سپریم کورٹ نے پانچ صفر کے متفقہ فیصلے میں بولسونارو کے خلاف الزامات کو ایک فوجداری مقدمے کے لیے کافی قرار دیا تھا۔اگر بولسونارو کو مجرم قرار دیا گیا تو انہیں 30 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

ٹرمپ نے برازیل کی سپریم کورٹ پر امریکی اظہارِ رائے کی آزادی  کی خلاف ورزی کا الزام لگایا اور کہا ہے  کہ "اس نے امریکی سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر سنسر شپ کے سینکڑوں خفیہ اور غیر قانونی احکامات  جاری کیے ہیں۔ یہی نہیں  انہیں بھاری جرمانوں اور برازیلین سوشل میڈیا مارکیٹ سے بے دخلی کی دھمکیاں بھی  دی ہیں۔"

ناانصافیوں کو درست کرنے کی ضرورت

یکم اگست سے امریکہ، برازیل سے کی جانے والی  تمام برآمدات پر 50 فیصد ٹیرف نافذ کرے گا۔

ٹرمپ نے مزید کہا ہے کہ"جو سامان اس 50 فیصد ٹیرف سے بچنے کے لیے دوبارہ بھیجا جائے گا، اس پر بھی ٹیرف کی یہی شرح  لاگو ہوگی۔"

انہوں نے کہا ہے کہ "براہ کرم سمجھیں کہ 50 فیصد کا یہ عدد اس سے کہیں کم ہے جو ہمیں آپ کے ملک کے ساتھ برابری کے میدان کے لیے درکار ہے۔"

ٹرمپ نے کہا  ہے کہ یہ فیصلہ برازیل حکومت کی  ناانصافیوں کو درست کرنے کے لیے ضروری تھا ۔

ٹرمپ نے برازیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے جوابی کارروائی کی تو اضافی محصولات عائد کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ "جو بھی عدد آپ بڑھانے کے لیے منتخب کریں گے اسے پہلے سے عائد شدہ  50 فیصد میں شامل کر دیا جائے گا "۔

ٹرمپ نے، بدھ کے روز پانچ افریقی ممالک کی شرکت سے منعقدہ  اجلاس کے دوران، کہا  ہےکہ یہ محصولات  "عقلِ سلیم پر ، خساروں پر  اور گذشتہ کئی برسوں سے  ہمارے ساتھ  روا رکھے گئے سلوک  پر استوار  اور موٹے موٹے اعداد و شمار کی بنیاد پر ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا ہے کہ "مثال کے طور پر 'برازیل' ہمارے ساتھ اچھا نہیں رہا بلکہ بالکل بھی اچھا نہیں رہا"۔

دریافت کیجیے
لوور میوزیم میں تاریخی تزئین و آرائش: "مونا لیزا" کے لئے خصوصی کمرہ
قیدیوں کی زبانی،الاباما جیل کہانی
ہاتشیپسوت کے تاریخی نوادرات
چار سو سال پرانا آشوری بازار
محبت کیا ہے؟
ترک فنکار، زنزیبار کی سمندری معیشت کو فنون کے ذریعے جانبرکر رہے ہیں
داتچہ میں عہدِ عثمانیہ کا غرق شدہ  بحری جہاز  17ویں صدی کی بحری تاریخ پر روشنی ڈال رہاہے
عہدِ عثمانیہ میں رمضان اور حضوری   دروس
ترک ڈرامے دنیا میں ترکیہ کے چہرے کو بدل رہے ہیں
آزادی فلسطین کی حامی وکیل عائشہ نور
ڈنمارک  کا آرکٹک سمندر  میں اپنے وجود  کو مضبوطی دلانے کے لیے 2 بلین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان
بنگلہ دیش کی طرف سے  ہندوستانی سیاست دان کی طرف سے اقوام متحدہ کے امن مشن کے مطالبے کی مذمت
ہیضے نے سوڈان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تو جاری جھڑپوں کے دوران 1200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے
یوکرین نے مغرب سے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو روس 'تمام ہتھیار' استعمال کرے گا: پوتن
آئی سی سی چیف:جنگی جرائم کی عدالت خطرے میں ہے
TRT گلوبل چیک کریں۔ اپنی رائے کا اشتراک کریں!
Contact us