دنیا
3 منٹ پڑھنے
تھائی لینڈ: کیمبوڈیا پنے دو دنوں میں دوسری بار فائر بندی کی خلاف ورزیکی ہے
تازہ سرحدی جھڑپوں سے ایک مالیشیا کی میانجی سے کی گئی آتشبندی کو کھینچنے اور امریکا کی قیادت میں چل رہی تجارتی مذاکرات کو روکنے کا خطرہ ہے کیونکہ دونوں طرف الزام تراشی کر رہے ہیں اور تناؤ برقرار ہے۔
تھائی لینڈ: کیمبوڈیا پنے دو دنوں میں دوسری بار فائر بندی کی خلاف ورزیکی ہے
Ceasefire took effect after five days of intense fighting that has killed at least 43 people and displaced over 300,000 civilians on either side. / Reuters
30 جولائی 2025

تھائی لینڈ کی فوج نے بدھ کے روز کمبوڈیا کی فورسز پر تین مختلف مقامات پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا، جو متنازع سرحد کے ساتھ واقع ہیں، اور خبردار کیا کہ اگر یہ جارحیت جاری رہی تو تھائی فورسز کو زیادہ سخت ردعمل دینے پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔

یہ الزامات اس وقت سامنے آئے ہیں جب دونوں حکومتوں نے پیر کی نصف شب سے ملائیشیا کی ثالثی میں نافذ ہونے والی جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا ۔ اس معاہدے کا مقصد پانچ دن کی شدید لڑائی کے بعد مزید بحرانی حالات سے  اجتناب کرنا  تھا۔

اس تنازع میں کم از کم 43 افراد ہلاک اور دونوں جانب سے 3 لاکھ سے زائد شہری بے گھر ہو گئے تھے۔

یہ جنگ بندی ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلسل کوششوں کے بعد ممکن ہوئی۔ ٹرمپ نے تھائی اور کمبوڈین رہنماؤں کو خبردار کیا تھا کہ اگر لڑائی جاری رہی تو تجارتی مذاکرات آگے نہیں بڑھیں گے۔

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کو امریکہ، جو ان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے، میں اپنی اشیاء پر 36 فیصد ٹیرف کا سامنا ہے۔۔

جنگ بندی معاہدہ طے پانے کے بعد، ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے دونوں رہنماؤں سے بات کی ہے اور اپنی تجارتی ٹیم کو ٹیرف مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔

بدھ کے روز، تھائی لینڈ نے کہا کہ کمبوڈین فورسز نے شمال مشرقی تھائی لینڈ کے صوبہ سیساکیت میں کمبوڈیا کی شمالی  فرنٹ لائن پر فائرنگ کی۔

تھائی فوج کے ترجمان میجر جنرل ونتھائی سواری نے صحافیوں کو بتایا، "کمبوڈین فورسز نے چھوٹے ہتھیاروں اور گرینیڈ لانچرز کا استعمال کیا، جس پر تھائی لینڈ نے اپنے دفاع میں جواب دیا۔"

انہوں نے مزید کہا، "یہ معاہدے کے بعد دوسرا واقعہ ہے اور یہ ایسا رویہ ظاہر کرتا ہے جو معاہدوں کا احترام نہیں کرتا، کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں کو نقصان پہنچاتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کو متاثر کرتا ہے۔"

کمبوڈیا نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنگ بندی کے لیے پرعزم ہے، اس نے  مبصرین کی  نگرانی کا مطالبہ کیا ہے۔

کمبوڈین وزارت خارجہ کے ترجمان چم سونری نے ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا، "کمبوڈیا جنگ بندی کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتا ہے کیونکہ یہ جھوٹے، گمراہ کن اور نازک اعتماد سازی کے عمل کے لیے نقصان دہ ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ایک مانیٹرنگ میکانزم اور آزاد مشاہدے کی حمایت کرتی ہے۔

جنگ بندی، جس میں فوجی نقل و حرکت کو روکنے پر بھی اتفاق کیا گیا تھا، ایک اعلیٰ سطحی فوجی اجلاس کے لیے راہ ہموار کرتی ہے جس میں دفاعی وزراء 4 اگست کو کمبوڈیا میں  ملاقات کریں گے۔

ابھی تک بھاری توپ خانے کی فائرنگ کے تبادلے کی کوئی اطلاع نہیں ہے لیکن دونوں جانب سے فوجی انخلا کی بھی کوئی خبر نہیں ہے۔

 

دریافت کیجیے
لوور میوزیم میں تاریخی تزئین و آرائش: "مونا لیزا" کے لئے خصوصی کمرہ
قیدیوں کی زبانی،الاباما جیل کہانی
ہاتشیپسوت کے تاریخی نوادرات
چار سو سال پرانا آشوری بازار
محبت کیا ہے؟
ترک فنکار، زنزیبار کی سمندری معیشت کو فنون کے ذریعے جانبرکر رہے ہیں
داتچہ میں عہدِ عثمانیہ کا غرق شدہ  بحری جہاز  17ویں صدی کی بحری تاریخ پر روشنی ڈال رہاہے
عہدِ عثمانیہ میں رمضان اور حضوری   دروس
ترک ڈرامے دنیا میں ترکیہ کے چہرے کو بدل رہے ہیں
آزادی فلسطین کی حامی وکیل عائشہ نور
ڈنمارک  کا آرکٹک سمندر  میں اپنے وجود  کو مضبوطی دلانے کے لیے 2 بلین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان
بنگلہ دیش کی طرف سے  ہندوستانی سیاست دان کی طرف سے اقوام متحدہ کے امن مشن کے مطالبے کی مذمت
ہیضے نے سوڈان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تو جاری جھڑپوں کے دوران 1200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے
یوکرین نے مغرب سے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو روس 'تمام ہتھیار' استعمال کرے گا: پوتن
آئی سی سی چیف:جنگی جرائم کی عدالت خطرے میں ہے
TRT گلوبل چیک کریں۔ اپنی رائے کا اشتراک کریں!
Contact us