غّزہ جنگ
3 منٹ پڑھنے
بیلجیم نے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے کے بعد اسرائیل پر پابندیاں نافذ کرنے کا اعلان
بیلجین حکام غیر قانونی بستیوں میں رہائش پذیر شہریوں کے لیے قونصلر خدمات کو محدود کریں گے اور وہاں رہنے والے اسرائیلیوں کو طویل مدتی ویزا (ٹائپ ڈی) دینے سے انکار کے طریقے تلاش کریں گے۔
بیلجیم  نے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے کے بعد اسرائیل پر پابندیاں نافذ کرنے کا اعلان
بلجیم فرانس، برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کی پیروی کر رہا ہے، جنہوں نے پہلے ہی کہا تھا کہ وہ آنے والی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو تسلیم کریں گے۔ / AP Archive
3 ستمبر 2025

بیلجیم نے غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے، جن میں  عمومی پابندیاں، اسلحے کی برآمد ات پر وسیع پابندی اور مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی غیر قانونی بستیوں میں تیار کردہ اشیاء اور خدمات کی درآمد پر پابندی شامل ہیں۔

حکام  کے بیان کے مطابق  محدود وزارتی کونسل  کی طرف سے  منظور کردہ  یہ معاہدہ ، اسرائیل پر دباؤ بڑھانے اور فلسطین میں جاری انسانی المیے کو حل کرنے کے لیے کیا گیا ہے ۔

اسرائیل کے دائیں بازو کے وزراء، اتمار بن گویر اور بیزلیل سموٹریچ، کے ساتھ ساتھ حماس کی سیاسی اور عسکری قیادت کو بیلجیم میں ناپسندیدہ شخصیات قرار دیا جائے گا۔ ان کے نام شینگن انفارمیشن سسٹم (SIS) میں شامل کیے جائیں گے۔

بیلجین حکام غیر قانونی بستیوں میں رہائش پذیر شہریوں کے لیے قونصلر خدمات کو محدود کریں گے اور وہاں رہنے والے اسرائیلیوں کو طویل مدتی ویزا (ٹائپ ڈی) دینے سے انکار کے طریقے تلاش کریں گے۔

بیلجیم کے وفاقی پراسیکیوٹر کے دفتر کو بھی یہ ذمہ داری دی جائے گی کہ وہ ان بیلجیم شہریوں کے خلاف کارروائی کرے جو اسرائیل یا مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہوں۔

حکومت نے اسرائیل کو اسلحے کی برآمد اور منتقلی پر موجودہ پابندی کو وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ تمام فوجی سامان اور دوہری استعمال کی اشیاء شامل ہوں، اور یورپی یونین پر مکمل پابندی کے لیے دباؤ ڈالنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

ایک شاہی فرمان کے ذریعے غیر قانونی اسرائیلی بستیوں میں تیار کردہ اشیاء کی درآمد پر پابندی عائد کی جائے گی، جو آئرلینڈ اور سلووینیا کے پہلے سے کیے گئے اقدامات کی عکاسی کرتی ہے۔

حکومت نے کہا ہے کہ وہ جاری قتل و غارت کے دوران اسرائیلی فوجی پروازوں کی درخواستوں کو مسترد کرے گی اور اسرائیلی دفاعی سامان پر انحصار کم کرے گی۔

فلسطین کی تسلیم شدگی

بیلجیم نے دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ کیا اور فرانس اور سعودی عرب کے ساتھ نیویارک اعلامیہ میں شامل ہونے کے منصوبے کا اعلان کیا، جس سے ریاست فلسطین کی تسلیم شدگی کا اشارہ ملتا ہے۔

حکومت نے کہا کہ باضابطہ تسلیم شدگی اس وقت ہوگی جب تمام یرغمالیوں کو رہا کر دیا جائے گا اور حماس جیسے گروہوں کو فلسطینی حکومت سے خارج کر دیا جائے گا۔

یورپی سطح پر، بیلجیم اسرائیل کے ساتھ تجارتی، تحقیقی اور ہوابازی کے معاہدوں کو معطل کرنے کے لیے دباؤ ڈالے گا اور یورپی یونین کے تکنیکی پروگراموں کے ذریعے تعاون کو روکنے کی کوشش کرے گا۔

برسلز یورپی یونین پر زور دے رہا ہے کہ وہ بین الاقوامی عدالت انصاف کی جولائی 2024 میں دی گئی رائے کے مطابق بستیوں کی مصنوعات پر پابندی کی حمایت کرے۔

بیان میں کہا گیا کہ "وفاقی حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اپنی غیر متزلزل وابستگی پر زور دیتی ہے کہ تنازع کے تمام فریق بین الاقوامی قانون کا احترام کریں،" اور کسی بھی ثابت شدہ خلاف ورزی کی مذمت کی۔

بیلجیم فرانس، برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے نقش قدم پر چل رہا ہے، جنہوں نے پہلے کہا تھا کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں فلسطین کو تسلیم کریں گے۔

دریافت کیجیے
لوور میوزیم میں تاریخی تزئین و آرائش: "مونا لیزا" کے لئے خصوصی کمرہ
قیدیوں کی زبانی،الاباما جیل کہانی
ہاتشیپسوت کے تاریخی نوادرات
چار سو سال پرانا آشوری بازار
محبت کیا ہے؟
ترک فنکار، زنزیبار کی سمندری معیشت کو فنون کے ذریعے جانبرکر رہے ہیں
داتچہ میں عہدِ عثمانیہ کا غرق شدہ  بحری جہاز  17ویں صدی کی بحری تاریخ پر روشنی ڈال رہاہے
عہدِ عثمانیہ میں رمضان اور حضوری   دروس
ترک ڈرامے دنیا میں ترکیہ کے چہرے کو بدل رہے ہیں
آزادی فلسطین کی حامی وکیل عائشہ نور
ڈنمارک  کا آرکٹک سمندر  میں اپنے وجود  کو مضبوطی دلانے کے لیے 2 بلین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان
بنگلہ دیش کی طرف سے  ہندوستانی سیاست دان کی طرف سے اقوام متحدہ کے امن مشن کے مطالبے کی مذمت
ہیضے نے سوڈان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تو جاری جھڑپوں کے دوران 1200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے
یوکرین نے مغرب سے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو روس 'تمام ہتھیار' استعمال کرے گا: پوتن
آئی سی سی چیف:جنگی جرائم کی عدالت خطرے میں ہے
TRT گلوبل چیک کریں۔ اپنی رائے کا اشتراک کریں!
Contact us