امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن کے ایک اسٹور میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
آسٹن پولیس نے پیر کے روز سوشل پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ جائے وقوعہ اب بھی فعال ہے اور اس کی تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کے بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا کوئی زخمی ہوا ہے یا نہیں۔
آسٹن ٹریوس کاؤنٹی ایمرجنسی سروسز نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ اس نے چار مریضوں کی مدد کی لیکن اس کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
آسٹن پولیس نے ایک مشتبہ شخص کی شناخت سفید فام مرد کے طور پر کی ہے جس نے شارٹس اور ہوائی طرز کی پھول دار قمیض پہن رکھی تھی۔
پولیس نے علاقے میں کئی سڑکیں بند کر دیں اور عوام کو متنبہ کیا کہ وہ اسٹور سے دور ہو جائیں۔
فائرنگ کا یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب آنے والے تعلیمی سال سے قبل بیک ٹو اسکول شاپنگ کی جارہی تھی۔
ویڈیو میں اسٹور پارکنگ میں پولیس کی بھاری نفری اور ہنگامی ردعمل کو دکھایا گیا ہے۔