سیاست
2 منٹ پڑھنے
روس نے یوکرین کے لیے سیکیورٹی ضمانتوں کے طور پر غیر ملکی فوجیوں کو مسترد کر دیا
ماسکو 2022 کے استنبول فریم ورک کو امن مذاکرات کا بنیادی نقطہ بنانے پر زور دے رہا ہے، تو کیف کے ساتھ اعلی سطحی اجلاس کے امکانات کے معدوم ہونے کا مظاہرہ کر رہا ہے۔
روس نے یوکرین کے لیے سیکیورٹی ضمانتوں کے طور پر غیر ملکی فوجیوں کو مسترد کر دیا
پیسکوو کا کہنا ہے کہ یوکرین کے لیے تمام سلامتی کے یقین دہانیاں 2022ء میں استنبول میں منعقدہ امن مذاکرات کے فریم ورک میں پہلے سے ہی موجود ہیں۔ (تصویر: رائٹرز) / Reuters
5 ستمبر 2025

کریملن  کا کہنا ہے  کہ غیر ملکی فوجی دستے یوکرین کے لیے سلامتی کی ضمانت فراہم نہیں کر سکتے، اور اس بات پر زور دیا کہ ماسکو اور کیف کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے کسی بھی اعلیٰ سطحی مذاکرات سے قبل  کافی تیاری کی ضرورت ہے۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب 26 ممالک نے یوکرین کو جنگ کے بعد سلامتی کی ضمانتیں فراہم کرنے کا عہد کیا، جس میں خشکی، سمندر اور فضا میں بین الاقوامی افواج کے کنٹرول کا امکان شامل ہے۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے ولادیووستوک میں مشرقی اقتصادی فورم کے دوران ریاستی خبر رساں ایجنسی آر آئی اے  کے سوال  کہ   "کیا یوکرین کی سلامتی کی ضمانتیں غیر ملکی، خاص طور پر یورپی اور امریکی فوجی دستوں کے ذریعے فراہم کی جا سکتی ہیں؟ کے جواب میں کہا   بالکل نہیں۔"

انہوں نے کہا، " یوکرین کے لیے   ایسی سلامتی کی ضمانت نہیں ہو سکتی جو ہمارے ملک کے لیے ناقابل قبول ہو۔"

جنگ کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی اقدامات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی  ثالثی کی کوششوں کے باوجود، تیسرے سال میں داخل ہونے والی  روس ، یوکرین جنگ  کے عنقریب  ختم ہونے  کا امکان کافی معدوم  ہے۔

پیسکوف نے کہا کہ یوکرین کے لیے تمام ضروری سلامتی کی ضمانتیں پہلے ہی 2022 میں استنبول میں ہونے والے امن مذاکرات کے فریم ورک میں شامل ہیں۔ اس تجویز میں یوکرین کی نیٹو رکنیت کی خواہش کو ترک کرنا اور غیر جانبدار، غیر جوہری حیثیت اپنانا شامل تھا، جس کے جواب  میں امریکہ، روس، چین، برطانیہ اور فرانس  نے  سلامتی کی ضمانتیں دینی  تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماسکو کیف کے ساتھ مذاکرات میں موجودہ سطح کی نمائندگی سے مطمئن ہے۔

پیسکوف نے کہا، " اعلیٰ سطحی بات چیت سے قبل، معمولی مسائل، چھوٹے تکنیکی معاملات کو حل کرنے کے لیے بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے، جو مل کر جنگ بندی کے  عمل کو تشکیل دیتے ہیں۔"

شمالی کوریائی جنگجو

پیسکوف نے شمالی کوریا  کے فوجیوں کے حوالے سے  قیاس آرائیوں  پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  شمالی کوریائی فوجی یوکرینی سر زمین پر  نہیں   صرف روسی علاقے میں  موجود ہیں۔

دریافت کیجیے
لوور میوزیم میں تاریخی تزئین و آرائش: "مونا لیزا" کے لئے خصوصی کمرہ
قیدیوں کی زبانی،الاباما جیل کہانی
ہاتشیپسوت کے تاریخی نوادرات
چار سو سال پرانا آشوری بازار
محبت کیا ہے؟
ترک فنکار، زنزیبار کی سمندری معیشت کو فنون کے ذریعے جانبرکر رہے ہیں
داتچہ میں عہدِ عثمانیہ کا غرق شدہ  بحری جہاز  17ویں صدی کی بحری تاریخ پر روشنی ڈال رہاہے
عہدِ عثمانیہ میں رمضان اور حضوری   دروس
ترک ڈرامے دنیا میں ترکیہ کے چہرے کو بدل رہے ہیں
آزادی فلسطین کی حامی وکیل عائشہ نور
ڈنمارک  کا آرکٹک سمندر  میں اپنے وجود  کو مضبوطی دلانے کے لیے 2 بلین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان
بنگلہ دیش کی طرف سے  ہندوستانی سیاست دان کی طرف سے اقوام متحدہ کے امن مشن کے مطالبے کی مذمت
ہیضے نے سوڈان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تو جاری جھڑپوں کے دوران 1200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے
یوکرین نے مغرب سے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو روس 'تمام ہتھیار' استعمال کرے گا: پوتن
آئی سی سی چیف:جنگی جرائم کی عدالت خطرے میں ہے
TRT گلوبل چیک کریں۔ اپنی رائے کا اشتراک کریں!
Contact us