سیاست
3 منٹ پڑھنے
ٹرمپ: نیتن یاہو 'جنگی ہیرو' ہیں
نیتن یاہو  ایک اچھے انسان ہیں۔ وہ ایک جنگی ہیرو ہیں اور چونکہ ہم نے مل کر کام کیا ہے اس لئے میرا خیال ہے کہ میں بھی ہوں: ڈونلڈ ٹرمپ
ٹرمپ: نیتن یاہو 'جنگی ہیرو' ہیں
امریکی صدر نے بین الاقوامی اور داخلی مقدمات کا سامنا کرنے والے اسرائیلی رہنما کی تعریف کی جبکہ اسرائیلی فوج نے غزہ شہر پر قبضے کے منصوبوں کی منظوری دے دی۔ [فائل] / AP
20 اگست 2025

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ  اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو  ایک "جنگی ہیرو" ہیں ۔

باوجودیکہ بین الاقوامی فوجداری عدالت 'آئی سی سی'نے غزہ میں جنگی جرائم کےالزام میں ان کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو کو جنگی ہیرو قرار دیا ہے۔

ٹرمپ نے، بروز منگل ، قدامت پسند ریڈیو میزبان مارک لیون کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ"نیتن یاہو  ایک اچھے انسان ہیں۔ وہ وہاں لڑ رہے ہیں۔وہ ایک جنگی ہیرو ہیں کیونکہ ہم نے مل کر کام کیا ہے۔ میرا خیال ہے کہ میں بھی ہوں۔"

ٹرمپ نے نیتن یاہو کے خلاف احتساب کی کوششوں کو مسترد کیا اور کہا ہے کہ "وہ انہیں جیل میں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں"۔

تاہم یہ  واضح نہیں ہوا  کہ  ٹرمپ نے یہ بات  آئی سی سی کے جاری کردہ وارنٹِ  گرفتاری کے حوالے سے کی ہے  یا اسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف جاری کرپشن مقدمے کے حوالے سے۔

نیتن یاہو، 2020 سے مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں اور وہ  اسرائیل کے پہلے وزیر اعظم ہیں جنہیں، دورانِ  عہدہ، فوجداری کارروائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گذشتہ نومبر میں آئی سی سی نے ، غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت سوز جرائم کے الزامات میں، نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کے  وارنٹِ گرفتاری  جاری کئے تھے۔

اسرائیل کو، غزہ پر مسّلط کردہ تباہ کن جنگ کی وجہ  سے، بین الاقوامی عدالتِ انصاف میں نسل کشی کے مقدمے کا بھی سامنا ہے۔

غزہ پر قبضہ

دریں اثنا، اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ وزیر دفاع یسرائیل کاٹز اور چیف آف اسٹاف ایال زامیر نے سکیورٹی کابینہ کے فیصلے کے بعد غزہ شہر پر قبضے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

فوج، 60,000 ریزرو فوجیوں کو طلب کرنے اور 20,000 آن ڈیوٹی فوجیوں کی مدّتِ ملازمت میں 40 روزہ اضافے  کے  لئے، کاروائیاں  تیز کرے گی۔

چینل 12 کے مطابق، کاٹز اور زامیر نے تل ابیب میں واقع وزارت دفاع دفتر میں جنوبی کمانڈ، جنرل اسٹاف، ملٹری انٹیلی جنس، آپریشن ڈویژن، اور شین بیٹ کے سینئر حکام کے ساتھ بات چیت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، زامیر نے، شمالی غزہ میں اسرائیلی افواج کو مضبوط کرنے سمیت،  قبضہ منصوبے کے مراحل کی وضاحت کی ہے۔

7 اکتوبر 2023 سے، اسرائیل نے امریکی حمایت کے ساتھ غزہ میں جوکارروائیاں کی ہیں انہیں فلسطینی اور بین الاقوامی ماہرینِ قانون نسل کشی قرار دیتے ہیں۔ یہ کاروائیاں وسیع پیمانے کے قتل، جبری بے دخلی، شہری ڈھانچے کی تباہی  اور خوراک کی ناکہ بندی کر کے قصداً پیدا کردہ قحط پر مشتمل  ہیں۔

اس نسل کشی کے نتیجے میں 62,000 سے زائدفلسطینی  قتل  اور  156,000 زخمی کر دیئے گئے ہیں۔ 10,000 سے زیادہ لاپتہ ہیں  اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

دریافت کیجیے
لوور میوزیم میں تاریخی تزئین و آرائش: "مونا لیزا" کے لئے خصوصی کمرہ
قیدیوں کی زبانی،الاباما جیل کہانی
ہاتشیپسوت کے تاریخی نوادرات
چار سو سال پرانا آشوری بازار
محبت کیا ہے؟
ترک فنکار، زنزیبار کی سمندری معیشت کو فنون کے ذریعے جانبرکر رہے ہیں
داتچہ میں عہدِ عثمانیہ کا غرق شدہ  بحری جہاز  17ویں صدی کی بحری تاریخ پر روشنی ڈال رہاہے
عہدِ عثمانیہ میں رمضان اور حضوری   دروس
ترک ڈرامے دنیا میں ترکیہ کے چہرے کو بدل رہے ہیں
آزادی فلسطین کی حامی وکیل عائشہ نور
ڈنمارک  کا آرکٹک سمندر  میں اپنے وجود  کو مضبوطی دلانے کے لیے 2 بلین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان
بنگلہ دیش کی طرف سے  ہندوستانی سیاست دان کی طرف سے اقوام متحدہ کے امن مشن کے مطالبے کی مذمت
ہیضے نے سوڈان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تو جاری جھڑپوں کے دوران 1200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے
یوکرین نے مغرب سے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو روس 'تمام ہتھیار' استعمال کرے گا: پوتن
آئی سی سی چیف:جنگی جرائم کی عدالت خطرے میں ہے
TRT گلوبل چیک کریں۔ اپنی رائے کا اشتراک کریں!
Contact us