دنیا
2 منٹ پڑھنے
ہنگری: روسی تیل کی ترسیل کرنے والی پائپ لائن پر حملہ اسے جنگ میں دھکیل سکتا ہے
روس سے ہنگری کو دروژبا پائپ لائن کے ذریعے خام تیل کی ترسیل روک دی گئی ہے، اس واقع نے ملک میں تشویش کو جنم دیا ہے۔
ہنگری: روسی تیل کی ترسیل کرنے والی پائپ لائن پر حملہ اسے جنگ میں دھکیل سکتا ہے
یوکرین کے روسی پمپیںگ اسٹیشن پر حملے سے خطے میں توانائی کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے۔ / Reuters
22 اگست 2025

ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیارتو نے کہا ہے ک روس سے ہنگری کو دروژبا پائپ لائن کے ذریعے خام تیل کی ترسیل روک دی گئی ہے، جس کی وجہ روس-بیلاروس سرحد کے قریب ایک مبینہ حملہ بتایا جا رہا ہے۔

سیارتو نے جمعہ کو فیس بک پر کہا، " ہمیں رات کے وقت اطلاع ملی کہ روس-بیلاروس سرحد پر فرینڈشپ آئل پائپ لائن پر دوبارہ حملہ ہوا ہے۔"

ہنگری کے اعلیٰ سفارتکار نے بتایا کہ جمعرات کی رات ہونے والا یہ حملہ پائپ لائن پر مختصر عرصے میں تیسرا حملہ تھا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یہ حملہ ہنگری کی توانائی کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور اسے ملک کو جنگ میں دھکیلنے کی کوشش قرار دیا۔

سیارتو نے کہا، "یہ کامیاب نہیں ہوگا! ہم اپنے بھر پور عزم  کے ساتھ امن کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے اور اپنے قومی مفادات کا تحفظ کریں گے!" تاہم، انہوں نے حملہ آور کا ذکر نہیں کیا۔

یہ حملہ اسی دن ہوا جب جرمن حکام نے 2022 میں نورد اسٹریم زیر سمندر گیس پائپ لائنز کی تخریب کاری میں مبینہ طور پر ملوث ایک یوکرینی کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا۔

اس وقت مغربی حکام اور تجزیہ کاروں نے نورد اسٹریم پر حملے کا الزام روس پر عائد کیا، حالانکہ ماسکو کا ان گیس پائپ لائنز میں حصہ ہے۔

دروژبا آئل پائپ لائن پر حالیہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب روس اور یوکرین ایک دوسرے پر میزائل اور بم حملے کر رہے ہیں۔

یوکرینی متعلقہ دستے کے کمانڈر برودی کا کہنا ہے کہ یوکرینی فوج نے روس کے بریانسک علاقے میں یونچا پیٹرول پمپ پر حملہ کیا ہے۔

بروودی نے ٹیلیگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ایک بڑی آگ کو دکھایا گیا جس میں متعدد ایندھن کے ٹینک شامل تھے۔

ہنگری روسی خام تیل پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے، جس کی وجہ سے یہ خلل قومی توانائی کی سلامتی اور علاقائی استحکام کے لیے ایک اہم تشویش بن گیا ہے۔

 

دریافت کیجیے
لوور میوزیم میں تاریخی تزئین و آرائش: "مونا لیزا" کے لئے خصوصی کمرہ
قیدیوں کی زبانی،الاباما جیل کہانی
ہاتشیپسوت کے تاریخی نوادرات
چار سو سال پرانا آشوری بازار
محبت کیا ہے؟
ترک فنکار، زنزیبار کی سمندری معیشت کو فنون کے ذریعے جانبرکر رہے ہیں
داتچہ میں عہدِ عثمانیہ کا غرق شدہ  بحری جہاز  17ویں صدی کی بحری تاریخ پر روشنی ڈال رہاہے
عہدِ عثمانیہ میں رمضان اور حضوری   دروس
ترک ڈرامے دنیا میں ترکیہ کے چہرے کو بدل رہے ہیں
آزادی فلسطین کی حامی وکیل عائشہ نور
ڈنمارک  کا آرکٹک سمندر  میں اپنے وجود  کو مضبوطی دلانے کے لیے 2 بلین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان
بنگلہ دیش کی طرف سے  ہندوستانی سیاست دان کی طرف سے اقوام متحدہ کے امن مشن کے مطالبے کی مذمت
ہیضے نے سوڈان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تو جاری جھڑپوں کے دوران 1200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے
یوکرین نے مغرب سے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو روس 'تمام ہتھیار' استعمال کرے گا: پوتن
آئی سی سی چیف:جنگی جرائم کی عدالت خطرے میں ہے
TRT گلوبل چیک کریں۔ اپنی رائے کا اشتراک کریں!
Contact us