ااٹلانٹا
حکام کے مطابق ایموری یونیورسٹی، اٹلانٹا کے کیمپس میں ایک مشتبہ شوٹر ہلاک ہو گیا ہے،پولیس نے ایک فعال شوٹر کی اطلاع پر کاروائی کی جس دوران ایک اہلکار زخمی ہو گیا ہے ۔
یہ واقعہ جمعہ کے روز امریکی سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (CDC) کے داخلی دروازے کے قریب پیش آیا، جہاں وفاقی ادارے کے ملازمین کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے سی ڈی سی کی کئی عمارتوں کی کھڑکیوں کو نشانہ بنایا۔
ایموری یونیورسٹی نے ایک پوسٹ میں اعلان کیا کہ کیمپس میں رہنے کا حکم ختم کر دیا گیا ہے، لیکن اس علاقے سے دور رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
جارجیا کے اٹارنی جنرل کرس کار نے کہا، "ہم ایموری یونیورسٹی سے آنے والی خبروں سے خوفزدہ ہیں اور پورے کیمپس کی حفاظت کے لیے دعاگو ہیں۔"
کیمپس کے قریب عملے نے دروازے بند کر دیے اور اندر چھپ گئے۔
جنرل موئر کی چیف آپریٹنگ آفیسر، برینڈی گیرالڈو نے کہا کہ اندر موجود عملے نے اوپر تلے گولیاں چلنے کی آوازیں سنیں ۔
انہوں نے کہا، "یہ آوازیں آتش بازی جیسی لگ رہی تھیں۔"