غّزہ جنگ
3 منٹ پڑھنے
اسرائیل نے مزید پانچ صحافیوں اور ایک فائر فائٹر کو قتل کر دیا
اسرائیلی فوج نے ہسپتال پر دو فضائی حملے کئے ہیں ۔ دوسرا حملہ اس وقت کیا گیا جب امدادی ٹیمیں زخمیوں کو نکالنے اور لاشوں کو ملبے سے نکالنے میں مصروف تھیں
اسرائیل نے مزید پانچ صحافیوں اور ایک فائر فائٹر کو قتل کر دیا
گاڑی میں صحافیوں کے استعمال کے لیے بنائے گئے خیمے پر اسرائیلی حملے کے بعد ایک میڈیا اہلکار نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں۔ (11 اگست 2025، غزہ شہر) / Reuters
25 اگست 2025

اسرائیل نے بروز سوموار جنوبی غزّہ کے علاقے 'خان یونس' میں واقع ناصر میڈیکل کمپلیکس پر حملہ کر کے پانچ صحافیوں اور ایک فائر فائٹر سمیت گیارہ فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے۔

طبی ذرائع اور عینی شاہدوں کی اناطولیہ خبر ایجنسی کو فراہم کردہ معلومات  کے مطابق صحافی احمد ابو عزیز اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے کے بعد شہید ہو گئےہیں۔ اس نقصان کے بعد صحافیوں کی ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔

فلسطین سرکاری ٹی وی کے مطابق شہید ہونے والوں میں اس کے کیمرہ مین حسام المصری بھی شامل ہیں۔ قطری چینل الجزیرہ نے بھی اپنے فوٹوگرافر محمد سلامہ کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

اناطولیہ خبر ایجنسی کے حوالے سے ایک طبی ذرائع نے فوٹو جرنلسٹ مریم ابو دقہ کی شہادت کی بھی تصدیق کی ہے۔

فوٹو جرنلسٹ معاذ ابو طحہ بھی اسرائیل کی طرف سے ہسپتال پر کئے گئے  حملے میں  شہید ہو گئے ہیں۔

فلسطین سول ڈیفنس نےجاری کردہ بیان میں کہا  ہے کہ حملے کے دوران فائر بریگیڈ کا ایک ڈرائیور شہید اور زخمیوں کو بچانے اور ملبے تلے دبی لاشوں کو نکالنے کے دوران اس کی ٹیم کے سات دیگر افراد زخمی ہو گئے ہیں  ۔

اناطولیہ کے نمائندوں کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایمرجنسی عمارت کی' الیسین فلور' نامی بالائی منزل کو نشانہ بنایا ہے۔

قبل ازیں غزہ وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس حملے میں آٹھ افراد ہلاک  اور کئی زخمی ہوگئے ہیں۔

وزارت نے مزید کہا  ہےکہ اسرائیلی فوج نے کمپلیکس کی ایک عمارت کی چوتھی منزل پر دو فضائی حملے کئے ہیں۔ دوسرا حملہ اس وقت کیا گیا کہ جب امدادی ٹیمیں زخمیوں کو بچانے اور لاشوں کو ملبے سے نکالنے کے لیے موقع پر موجود تھیں۔

صحافیوں کا یہ تازہ قتل عام  10 اگست کو غزہ شہر میں کئے گئے  الجزیرہ کے 6 صحافیوں  کے قتل عام کے بعد کیا گیا ہے۔ 10 اگست کے قتل عام میں اسرائیلی حکام نے مقتول صحافیوں  میں سے ایک کو حماس کا کمانڈر قرار دیا تھا لیکن کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا تھا۔

ٹی آر ٹی ورلڈ کے مطابق  7 اکتوبر 2023 کو جنگ کے آغاز  کے بعد سےتاحال اسرائیل کم از کم 244 صحافیوں اور میڈیا کارکنوں  کو قتل کر چکا ہے۔ 500 سے زیادہ صحافی اور میڈیا کارکن زخمی، بے گھر یا جلاوطنی پر مجبور ہو چکے ہیں۔

اگرچہ اسرائیل صحافیوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کی تردید کرتا ہے لیکن سرحدوں سے آزاد  رپورٹروں (RSF) اورصحافیوں کی بین الاقوامی  فیڈریشن (IFJ) پر مشتمل مبصر گروپوں  نے  صحافیوں کے خلاف 'بے مثال تشدد' کی مذمت کی اور آزاد بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

دریافت کیجیے
لوور میوزیم میں تاریخی تزئین و آرائش: "مونا لیزا" کے لئے خصوصی کمرہ
قیدیوں کی زبانی،الاباما جیل کہانی
ہاتشیپسوت کے تاریخی نوادرات
چار سو سال پرانا آشوری بازار
محبت کیا ہے؟
ترک فنکار، زنزیبار کی سمندری معیشت کو فنون کے ذریعے جانبرکر رہے ہیں
داتچہ میں عہدِ عثمانیہ کا غرق شدہ  بحری جہاز  17ویں صدی کی بحری تاریخ پر روشنی ڈال رہاہے
عہدِ عثمانیہ میں رمضان اور حضوری   دروس
ترک ڈرامے دنیا میں ترکیہ کے چہرے کو بدل رہے ہیں
آزادی فلسطین کی حامی وکیل عائشہ نور
ڈنمارک  کا آرکٹک سمندر  میں اپنے وجود  کو مضبوطی دلانے کے لیے 2 بلین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان
بنگلہ دیش کی طرف سے  ہندوستانی سیاست دان کی طرف سے اقوام متحدہ کے امن مشن کے مطالبے کی مذمت
ہیضے نے سوڈان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تو جاری جھڑپوں کے دوران 1200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے
یوکرین نے مغرب سے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو روس 'تمام ہتھیار' استعمال کرے گا: پوتن
آئی سی سی چیف:جنگی جرائم کی عدالت خطرے میں ہے
TRT گلوبل چیک کریں۔ اپنی رائے کا اشتراک کریں!
Contact us