افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں اتوار کی رات 6،0 کی شدّت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
افغانستان وزارتِ داخلہ حکام کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق زلزلے میں 800 سے زائد افراد ہلاک اور 1300 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں ۔
کابل محکمہ صحت کے حکام نے کہا ہے کہ وہ ابھی تک سرکاری اعداد و شمار کی تصدیق کر رہے ہیں کیونکہ تا حال دور دراز علاقوں تک رسائی نہیں ہو سکی۔ اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
قبل ازیں ملک کے سرکاری نشریاتی ادارے ریڈیو ٹیلی ویژن افغانستان 'آر ٹی اے' نے اطلاع دی تھی کہ 6.0 شدت کے زلزلے میں کم از کم 500 افراد جاں بحق اور 1000 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 17 منٹ پر آیا۔ زلزلے کا مرکز جلال آباد کے مشرق شمال مشرق میں 27 کلومیٹر کے فاصلے پر اور 8 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
زلزلے کے جھٹکے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔